حیاتِ بقاپوری — Page 258
حیات بقاپوری -۹۱ حضرت مسیح موعود کا اپنے خدام سے تعارف:۔258 ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے جمعہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام میرے قریب تشریف فرما ہوئے۔حضرت حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی نے جلدی سے آکر میری طرف اشارہ کرتے ہوئے عرض کیا۔کہ حضور یہ مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری ہیں۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ میں ان کو اچھی طرح جانتا ہوں۔یہ بہت دفعہ قادیان آتے جاتے ہیں۔۹۲ اختصار خطبہ جمعہ:- ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے جمعہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام مع چند احباب میرے قریب تشریف فرما ہوئے اور مجھے فرمایا کہ مولوی صاحب (مولوی نور الدین صاحب) سے کہہ دیں کہ دوستوں نے بعد نماز جمعہ جانا ہے اس لئے خطبہ مختصر پڑھیں۔چنانچہ میرے پیغام پہنچانے پر مولوی صاحب نے ایسا ہی کیا۔۹۳۔کھانے میں مساوات:۔ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ سب کو ایک ہی کھانا دیا جائے۔خواجہ کمال الدین صاحب نے کہا کہ حضور غریب تو دال کو بھی نقیمت سمجھتے ہیں۔حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ دوسرے کو گوشت کھاتے دیکھ کر اُن کے دل میں بھی خواہش ہوتی ہے کہ ہمیں بھی گوشت ملے۔اس لئے سب کو ایک ہی کھانا دیا جائے۔کاله دخل ہے جا:۔جن دنوں حقیقتہ الوحی کے عربی استفتاء کا پروف دیکھا جارہا تھا میں بھی حاضر خدمت تھا۔نماز ظہر کے وقت مولوی محمد احسن صاحب امروہی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ حضور پروف میں فلاں نشان کردہ لفظ تو درست ہے۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تو نشان نہیں کیا۔مولوی صاحب نے عرض کیا کہ پھر کس نے کیا ہے؟ ارشاد فرمایا کہ یہ میر مہدی حسن صاحب نے کیا ہوگا۔مولوی صاحب نے عرض کیا کہ اُن کو کیا حق