حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 59 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 59

حیات بقا پوری 59 59 آدمی ہے اور وہ نہایت مشتاق ہے کہ میں ان مسائل پر روشنی ڈالوں۔اس وقت وکیل نے مجھ سے یہ سوالات کئے جو مع جوابات درج ذیل ہیں:۔وکیل کا سوال: آپ کا پیشہ کیا ہے؟ میرا جواب: تبلیغ اسلام میرا کام ہے۔میں قادیان کی طرف سے مبلغ اسلام ہوں کہ لوگوں کو بتلاؤں کہ اس وقت اسلام ہی تمام مذاہب میں سچا اور زندہ مذہب ہے اور جو بے عمل مسلمان ہیں انہیں عملی طور پر اسلام پر کار بند ہونے کی تلقین کروں۔سوال: آپ تبلیغ اسلام کرتے ہیں یا تبلیغ احمدیت؟ جواب: اسلام اور احمدیت ایک ہی چیز ہے۔حضرات شیعہ بھی جن عقائد پر کار بند ہیں انہیں صحیح اسلام یقین کرتے ہیں۔اسی طرح حفی جن عقائد پر کار بند ہیں انہیں صیح اسلام یقین کرتے ہیں۔اسی طرح احمدی جن امور اور اعتقادات کو صحیح یقین کرتے ہیں انہیں صحیح اسلام جانتے ہیں۔سوال: تبلیغ اسلام عبادت ہے؟ جواب: ہاں عبادت ہے۔سوال: عبادت پر اجرت لینا جائز ہے؟ جواب: اس بات پر سب اسلامی فرقے متفق ہیں اور شیعہ حضرات بھی اُسے درست یقین کرتے ہیں اور تمام متقدمین و متاخرین شیعہ علماء جائز سمجھتے ہیں کہ درس تدریس اور تبلیغ کیلئے اجرت لینی دینی جائز ہے۔اس پر مجسٹریٹ متاثر ہو کر غیر احمدی وکیل کو کہنے لگا ارے بھائی اگر یہ جائز نہ ہوتو پھر دین کا کام ہی چلنا بند ہو جائے۔درس تدریس اور اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والے کھائیں گے کہاں سے۔اور اگر اُن کے گزارے کا بندوبست نہ ہو تو بھلا وہ ایسی بے اطمینانی سے پڑھانے اور خدمت و تبلیغ اسلام کا کام کیسے کرسکیں۔سوال جو مرزا صاحب کو نہ مانے وہ کافر ہے؟ جواب یہ صرف ہمارا ہی عقیدہ نہیں بلکہ حضرات شیعہ بھی مانتے ہیں کہ جو حضرت امام مہدی علیہ السلام کو امام برحق نہ مانے گاوہ کافر ہے۔مجسٹریٹ: وکیل سے مخاطب ہو کر۔نور محمد وکیل کا نام تھا) تو کوئی ان سے ایسا سوال کر جس سے ثابت ہو کہ یہ کافر