حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 58 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 58

حیات بقاپوری 58 اس سے آزادی دلوائی جائے۔پیشی کی تاریخ پر چھ مولوی عدالت میں پیش ہوئے جن میں تین حنفی اور تین اہل حدیث تھے۔میں نے بھی اپنے وکیل کے کہنے پر حنفیوں اور اہل حدیث کے اختلافی مسائل جرح کے لیے اُن کو جتلا دئے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ حنفی اور اہلحدیث بھی ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں لیکن اس سے حنفی اور موحد میاں بیوی کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔اسی طرح احمدی ہو جانے سے کسی مرد کا نکاح حنفی یا وہابی عورت سے مسیح نہیں ہو جاتا۔جب ہمارے وکیل نے عدالت میں اہلحدیث مولویوں پر جرح کی اور پوچھا کہ جو شخص یا شیخ عبدالقادر جیلانی سیم اللہ کہے اور حضرت پیر صاحب کے نام پر گیارھویں دے تو وہ کافر ہے یا مومن؟ تو اہلحدیث مولویوں نے بالا تفاق کہا کہ وہ قطعی کافر اور جہنمی ہے۔پھر حنفی مولویوں سے پوچھا گیا کہ جو شخص گیارھویں دینے والے اور یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیا اللہ کہنے والے کو کافر کہتا ہے وہ تمہارے نزدیک کا فر ہے یا مومن؟ تو حنفی مولویوں نے بالا تفاق کہا کہ وہ پکا کافر ہے۔اس پر مجسٹریٹ نے جو انگریز تھا لکھا کہ یہ بوڑھے بوڑھے مولوی تو آپس میں ایک دوسرے کو کا فرکہہ رہے ہیں (گویا کفر کی ٹکسالیں ہیں جہاں سے کفرنا مے تیار ہو کر نکلتے ہیں)۔تو وہ سمجھ گیا کہ یہ محض ضد و عناد کا معاملہ ہے اس کے نیچے کوئی حقیقت نہیں اور خاوند کے احمدی ہونے سے یہ مولوی جو شیخ نکاح کا فتوی دیتے ہیں اس کی کوئی اصلیت نہیں۔مقدمہ خارج کر دیا۔۱۹۔شیعہ مجسٹریٹ کی عدالت میں جرح ای طرح تنسیخ نکاح کا ایک مقدمہ سرہند بھی ریاست پٹیالہ میں ہوا جس کے لیے مجھے بھیجا گیا۔غیر احمدی مولویوں نے احمدیوں کے کفر کے جو دلائل اور وجوہات اپنے وکیل کو تیار کر کے دئے تھے وہ ایسے تھے جن میں تجبل حسین شیعہ مجسٹریٹ کے برافروختہ ہو کر مقدمہ کا احمدیوں کے خلاف فیصلہ کرنے کا کافی مواد اور امکان تھا۔جب میں وہاں پہنچا تو پٹیالہ کے ایک مخلص دوست شیخ کرم الہی صاحب نے (جو صحابہ میں سے تھے اور وہاں پر کورٹ انسپکٹر تھے ) مجھے بتلایا کہ غیر احمد یوں کے وکیل نے جو سوالات تیار کئے ہیں اُن کا جواب بہت کٹھن ہے۔میں نے پوچھا کیسے سوالات ہیں؟ انہوں نے کہا: صد حسین است در گر بیانم وغیرہ کی طر ح کے ہیں۔غرض دوسرے روز جو میں عدالت میں پہنچا تو دیکھا کہ مجسٹریٹ ایک ادھیڑ عمر کا خوش مزاج