حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 259 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 259

حیات بقاپوری ہے۔حضور نے مسکراتے ہوئے فرمایا۔اُن کو بھی ایک حق حاصل ہے۔جسے دخل بے جا کہتے ہیں۔۹۵ اسلام کا زندہ ثبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام :- 259 جن دنوں ایڈیٹر اخبار وطن نے مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب سے کہا تھا کہ رسالہ ریویو آف ریلیجنز بہت عمدہ ہے اگر اس میں حضرت صاحب ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) کا ذکر نہ ہو تو ہم اس کی خریداری کو دس ہزار تک پہنچادیں گے۔مولوی صاحب اس بات پر رضامند ہو گئے۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر چند صفحات پر بطور ضمیمہ کے چھپوا کر احمدی خریداروں کو بھیج دیا کریں۔اور دوسرے خریداروں کو بغیر اس ضمیمہ کے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے علم ہونے پر فرمایا کہ خواجہ صاحب مجھے کو چھپا کر آپ کونسا اسلام دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔اسلام کا زندہ ثبوت تو میں ہوں۔رسالہ حمید الاذہان کے اجراء کے وقت بطور ایڈٹیوریل حضرت خلیفہ اسی الثانی ایدہ الہ تعالی کا مضمون شائع ہونے پر مولوی محمد حسین صاحب نے اپنے رسالہ اشاعتہ السنتہ میں ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم تو خیال کرتے تھے کہ یہ سلسلہ ( حضرت ) مرزا صاحب ( مسیح موعود ) کی زندگی تک ہی رہے گا۔مگر یہ مضمون پڑھ کر معلوم ہوا۔کہ آپ کے بعد آپ کا لڑکا اس گدی کو اچھی طرح چلائے گا۔جب اس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا گیا تو حضور علیہ السلام نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کیطرف محبت بھری نگاہوں سے دیکھا۔گویا کہ آپ کے لئے دعا فرمارہے ہیں۔خاکسار بھی اس مجلس میں حاظر تھا۔-۹۶۔جماعت کی تقسیم :۔ایک ذکر پر فرمایا۔کہ ہماری جماعت میں بھی عجیب کھچڑی ہے۔ایک طاعونی جماعت ہے۔یعنی وہ جماعت جو طاعون کے نشان کو دیکھ کر اس سلسلہ میں داخل ہوئی ہے۔اور یہ جماعت کثرت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔اور بعض قمری شمسی ہیں۔جو کسوف خسوف کا نشان دیکھ کر ایمان لائے اور ہمارے ساتھ آملے۔ایک گروہ خواب بینوں کا ہے۔کہ اُن کو اللہ تعالیٰ نے خوابوں کے ذریعہ سے ہدایت کی ہے۔یہ گروہ بھی بڑا بھاری گروہ ہے۔بعض عقلی ہیں۔