حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 107 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 107

حیات بقاپوری 107 ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو سیع آنے والا ہے وہ نبی اللہ ہوگا۔اور ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے کہ سوائے مسیح موعود نبی اللہ کے کوئی دوسرا نبی نہیں ہے۔ہمارے اور آپ کے درمیان صرف یہ اختلاف ہے کہ مرزا صاحب صحیح موعود ہیں یا نہیں۔باقی اس میں اختلاف نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک نبی آنے والا ہے۔مجلس میں سے ایک چوہدری صاحب مولا بخش نام مولوی صاحب سے پوچھنے لگے کہ جس مسیح نے آتا ہے جب وہ نبی اللہ ہوگا، تو پھر ہم احمدیوں سے نبوت کے مسئلہ میں کیوں جھگڑتے ہیں۔مولوی صاحب نے کہا جس مسیح کے ہم منتظر ہیں اُسکو نبوت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کی ملی ہوئی ہے اور مرزا صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبوت نہیں مل سکتی۔میں نے چوہدری صاحب سے کہا کہ امت محمدیہ کے تمام علماء جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین یعنی آخری نبی مانتے آئے ہیں اور ساتھ ہی یہ عقیدہ بھی رکھتے آئے ہیں کہ آخری زمانہ میں جو مسیح آنے والا ہے وہ نبی اللہ ہوگا۔تو جو توجہمیہ ان علماء سلف نے کی ہے وہ آپ ان مولوی صاحب سے پوچھیں۔میری بات چوہدری مولا بخش صاحب کی سمجھ میں آگئی کہ جب ایک نبی اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنا ہے تو پھر نبوت کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے یا بعد میں ملنے کا کیا فرق ہے۔چوہدری صاحب نے بھی اپنے مولوی صاحب سے کہا کہ وہ کتاب لائیں جس میں پہلے علماء نے اس پر روشنی ڈالی ہو۔اور ادھر سے میں نے کہا کہ مولوی صاحب شرح عقائد نسفی لے آئیں جو عقائد کی کتاب ہے۔چنانچہ وہ لے آئے۔اور اُس میں سے مندرجہ ذیل عبارت پڑھ کر سنائی: فان قيل قد ورد في الحديث نزول عيسى بعده قلنا نعم لكنه يتابع محمدا عليه السلام لان شريعته قد نسخت فلا يكون اليه وحى ونصب الاحكام بل يكون خليفة رسول الله ( شرح عقائد نسفی صد (۱۰۱) صلى الله عليه وسلم - ترجمہ:۔اگر کہا جائے کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ عیسی علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آئیں گے تو اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی نہ ہوئے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں واقعی مسیح نبی اللہ آئیں گے۔لیکن وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے تابع ہونگے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت نے تمام شریعتوں کو منسوخ کر دیا ہے۔پس حکموں والی وحی کسی کی طرف نہیں ہوگی۔پس آنے والا مسیح نبی اللہ ہونے کے با وجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہے۔جب چوہدری صاحب نے یہ ترجمہ سنا تو اپنے مولوی صاحب سے کہا کہ اس سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ پہلے علماء کرام کا یہ مذہب ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع یعنی امتی