حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 106 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 106

حیات بقاپوری 106 نہ پھٹی بلکہ با ہر نکل گئی اور ایک شوالے میں جاتھی۔اور اُس کے پجاری سردار تیجا سنگھ کوجل کر راکھ کر دیا"۔دیکھو یہ کھلا کھلا معجزہ نہیں تو اور کیا ہے؟ نوٹ: تاریخ احمدیت جلد اصفحہ ۸۲ میں بیان ہے کہ بجلی تیجا سنگھ کے مندر پر گئی۔تجا سنگھ پر گرنے کا ذکر نہیں۔مرتب ثانی) (۲) سیالکوٹ کا ہی واقعہ ہے کہ جس مکان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام رہتے تھے اُس میں دس پندرہ آدمی حضور علیہ السلام کے ساتھ اور بھی رہتے تھے۔ایک دن رات کو ٹک ٹک کی آواز آئی جس طرح شہتیر ٹوٹنے لگتا ہے۔آپ نے ساتھیوں کو جگایا کہ شہتیر ٹوٹنے والا ہے۔اُٹھو یہاں سے نکلو لیکن ساتھیوں نے اُٹھنے سے انکار کیا اور سور ہے۔اور کہا کہ کوئی چوہا حرکت کرتا ہوگا۔لیکن جب پانچ سات منٹ گزرے تو پھر ٹک ٹک کی آواز آئی۔پھر دوبارہ حضور نے سختی سے اُن کو اُٹھایا لیکن پھر بھی وہ نہ اُٹھے۔جب تیسری دفعہ زور سے ٹک ٹک ہوئی تو آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور اُن کو بھی سختی سے اُٹھایا۔انہوں نے کہا مرزا جی آپ آگے چلیں۔لیکن آپ نے فرمایا کہ نہیں ، تم پہلے نکلو۔کیونکہ میں جو نبی اس کمرہ سے باہر نکلا تو چھت نیچے آ گرے گی۔چنانچہ وہ باہر نکل کر میٹڑھی سے نیچے اتر رہے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو نہی کمرے سے باہر نکلے تو چھت دھرم سے گرگئی جس سے چار پائیاں بھی ٹوٹ گئیں اور اس سے نیچے کی چھت بھی گر گئی۔(۳) یہ تو آپ لوگ جانتے ہیں کہ معجزہ دو طرح کا ہوتا ہے۔ایک عملی اور دوسرا علمی عملی جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا آگ سے صحیح سلامت رہنا۔اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا دریا سے پار ہونا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہ دونوں معجزے عملی ہوئے۔علمی معجزہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود السلام نے اعجاز احمدی کتاب لکھی اور مولویوں کو بلایا کہ میں اپنے دعوی میں سچا ہوں۔تم سب اکٹھے ہو کر اس طرح کا قصیدہ لکھو۔یہ بھی تحدی فرمائی کہ تم کبھی نہ لکھ سکو گے اور یہ بھی اعلان فرمایا کہ اگر تم اس طرح کا قصیدہ لکھ لوتو میں تم کو دس ہزار روپیہا انعام دوں گا۔مگر آج تک کوئی نہ لکھ سکا۔- آیت خاتم النبیین اور حدیث لا نبی بعدی کے معنے ایک دفعہ موضع خان پور ریاست پٹیالہ میں ایک غیر احمدی مولوی صاحب اپنی مسجد میں میری طرف اشارہ کر کے کہنے لگے کہ ان لوگوں نے تمام اُمت محمدیہ کے برخلاف یہ عقیدہ گھڑ لیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ثبوت جاری ہے اور مرزا صاحب نبی ہیں۔میں نے کہا، مولوی صاحب تمام امت محمدیہ کا اس بات پر اتفاق