حیاتِ بقاپوری — Page 70
حیات بقاپوری 70 ۲۶۔پیر ذکری نیچے گر گیا سکریڈ ضلع نواب شاہ (سندھ) کا واقعہ ہے کہ وہاں ایک پیر صاحب جو سر ہند کے خلیفہ اور ذکر کی مشہور تھے، اور صوم وصلوٰۃ کے پابند تھے۔اُن کے ایک مرید مولوی عبد الرحمان صاحب میری تبلیغ سے احمدی ہو گئے۔جب پیر صاحب کو معلوم ہوا تو ان کو بلایا اور گفتگو کی۔چونکہ مولوی صاحب واقف تھے، انہوں نے وفات مسیح اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر خوب دلائل دئے۔تب پیر صاحب نے کہا کہ وہ خلیفہ قادیانی مولوی بقا پوری صاحب دورہ بھی کیا کرتے ہیں؟ مولوی صاحب نے بتلایا کہ ہاں کبھی کبھی آیا کرتے ہیں۔اس پر پیر صاحب نے اپنے مریدوں کو کہا کہ جب مولوی بقا پوری صاحب آئیں تو مجھے اطلاع دینا تا کہ میں ان سے مل سکوں۔جب میں اس کے بعد سکرنڈ گیا تو اُن کے مریدوں میں سے ایک آیا، اور کہنے لگا کہ ہمارے پیر صاحب یوں کہہ گئے تھے۔اگر آپ کل کا دن ٹھہریں تو ہم اُن کو اطلاع پہنچا دیں۔میں نے کہا کہ تم اپنے پیر صاحب کو خبر کر دو کہ میں کل صبح سات آٹھ بجے اُن کے گوٹھ میں خود ہی پہنچوں گا۔غرض میں دو تین آدمی ساتھ لے کر اُن کے گاؤں کو روانہ ہو گیا جو وہاں سے ڈیڑھ دو میل تھا۔راستہ میں ذکر آیا کہ پیر صاحب کے پاس اگر بڑے سے بڑا آدمی بھی بطور مہمان آئے تو اُسے چھوٹی سی روٹی اور کھٹی لسی کھانے کو دیا کرتے ہیں۔اور میرے لئے یہ معصر تھی۔دوسری بات یہ تھی کہ میں بیعت لینے کا مجاز ہونے کے باعث وہاں پر پی مشہور تھا۔اور جس پیر کے پاس جاتا تھا وہ دوسری چارپائی میرے بیٹھنے کیلئے بچھوایا کرتا تھا۔اور اس ذکری پیر کا طریقہ یہ تھا کہ وہ سب پیروں کو نیچے بیٹھایا کرتا تھا۔پیر صاحب کے گاؤں سے دو تین میل کے فاصلہ پر چانڈیاں مراد علی میں ہماری نئی جماعت تھی۔میں نے وہاں پر آدمی بھیج دیا کہ رات کیلئے تین چار آدمیوں کا کھانا تیار رکھیں۔جب ہم گاؤں کے قریب پہنچے، تو پیر صاحب کا ایک خلیفہ آیا اور پوچھا کہ آپ میں سے مولوی بقا پوری صاحب کون ہیں۔اور مجھ سے مصافحہ کیا اور کہا کہ پیر صاحب آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔راستہ میں وہ بلند آواز سے لا الہ الا اللہ پڑھتا رہا۔دوسرے آدمی جو ملے وہ بھی شامل ہوتے گئے۔وہاں پہنچے تو دیکھا کہ میرے لئے انہوں نے فلیچہ اور پیر صاحب کے لئے چارپائی بچھائی ہوئی ہے۔تمیں کے قریب اُن کے مرید بھی آگئے۔تھوڑی دیر کے بعد اندر سے لا الہ الا اللہ کی آواز آئی تو سب مرید کھڑے ہو گئے۔میں بیٹھا رہا۔دیکھا کہ ایک بتیس سالہ نوجوان جس نے بال