حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 12 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 12

حیات احمد جلد پنجم حصہ دوم طرح کی قابل شرم کا روائیاں کیں تو اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کو یک طرفہ طور پر تفسیر القرآن کا معجزہ عطا فرمایا اور ستر روز کے عرصہ میں رسالہ اعجاز امسیح لکھا گیا۔اس عرصہ میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیش آئیں اور بہت سا وقت بیماری میں گزرا انہیں دنوں میں اس رسالہ کے متعلق یہ الہام ہوا کہ مَنَعَهُ مَانِعٌ مِنَ السَّمَاءِ یعنی روک دیا اس کو روکنے والے نے آسمان سے۔سو یہ الہام اس صفائی سے پورا ہوا ہے کہ اب تک میاں مہر علی اس کا جواب نہیں دے سکا اور نہ اُن کا کوئی حامی جواب دینے پر قادر ہوسکا۔“ نزول لمسی روحانی خزائن جلد ۱۸صفی ۶۰۲- تذکره صفحه ۳۳ مطبوع ۲۰۰۴ء) تاب انجاز مسیح کے بارے میں یہ الہام ہوا تھا کہ " مَنْ قَامَ لِلجَوَابِ وَ تَنمر۔فَسَوْفَ يَرَى أَنَّهُ تَنَدَّمَ وَ تَذَمَّرَ“ یعنی جو شخص غصہ سے بھر کر اس کتاب کا جواب لکھنے کے لئے 66 طیار ہو گا۔وہ عنقریب دیکھ لے گا کہ وہ نادم ہوا اور حسرت کے ساتھ اس کا خاتمہ ہوا۔“ ( نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۷۲۵۷۱- تذکر، صفحه ۳۳۰ مطبوعه ۲۰۰۴ء) ۲۳ فروری ۱۹۰۱ء سے قبل کی رات فرمایا۔رات ایک پھنسی نے جو کئی دن سے نکلی ہوئی ہے اور ساتھ ہی خارش نے تنگ کیا۔بشریت کی وجہ سے دھیان آیا کہ کہیں یہ ذیا بیطس کا اثر اور نتیجہ نہ 66 ہو۔اتنے میں خدائے رحیم و قدوس نے وحی کی کہ انٹی اَنَا الرَّحْمٰنُ دَافِعُ الْأَذَى اور پھر وحی L (0) محمد حسن فیضی ساکن موضع بھیں تحصیل چکوال ضلع جہلم مدرس مدرسہ نعمانیہ واقعہ شاہی مسجد لاہور نے عوام میں شائع کیا کہ میں اس کتاب کا جواب لکھتا ہوں اور ایسی لاف مارنے کے بعد جب اس نے جواب کے لئے نوٹ تیار کرنے شروع کئے اور ہماری کتاب کے اندر بعض صداقتوں پر جو ہم نے لکھی تھیں۔لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ لکھا تو جلد ہلاک ہو گیا۔دیکھو مجھ پرلعنت بھیج کر ایک ہفتہ کے اندر ہی آپ لعنتی موت کے نیچے آگیا۔“ نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۸ صفی۵۷۲- تذکر صفحه ۳ حاشی مطبوع ۱۲۰۰۴) (ب) پیر مہر علی گولڑی نے جب اس کتاب اعجاز مسیح کا بہت عرصہ کے بعد جواب اردو میں لکھا تو اس بات کے ثابت ہو جانے سے کہ یہ اردو عبارت بھی لفظ بہ لفظ مولوی محمد حسن بھیں کی کتاب کا سرقہ ہے مہر علی شاہ کی بڑی ذلت ہوئی اور مذکورہ بالا الہام اس کے حق میں بھی پورا ہوا۔( نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه۵۷۲) رحمن میں ہی ہوں جو تکلیفوں کو دور کرنے والا ہوں۔