حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 208 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 208

حیات احمد ۲۰۸ جلد پنجم حصہ دوم جہاں تک ہماری معلومات ہیں ہر ایک امر میں اپنے ہادی امام الزمان کی خلاف ورزی سے بچنا چاہیے کیوں کہ یہ عذاب مخالفین کے لئے ہلاکت اور ہمارے لئے تنبیہ اور عبرت ہے سو ہر ایک بھائی کو چاہیے کہ دوسروں کے نظارہ سے اپنے لئے عبرت حاصل کرے اور اس عذاب سے بچنے کی کوشش میں لگا رہے چونکہ یہ بات مجھ پر کھولی گئی ہے کہ ہماری جماعت میں کا کوئی مخلص بھائی اس بیماری سے ہلاک نہ ہوگا مگر وہی جو منافقانہ زندگی بسر کرتا ہے اس لئے ہماری جماعت میں سے جو شخص اس بلا کے مواخذہ میں آجائے تو جان لینا چاہیے کہ اس کی ایمانی اور عملی حالت اچھی نہ تھی جس کی سزا اس کو دی گئی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے مخلص مومنوں کو مخالفین کے عذاب میں شامل نہیں کرتا أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقَا لَا يَسْتَوْنَ ے اس لئے ہر ایک مومن کو ڈرنا چاہیے کہ کسی قسم مخالفت کے باعث عذاب الہی سے اس بلا میں مبتلا ہو کر فاستقوں میں شامل ہونا نہ پڑے۔علاوہ اس کے میں اپنے عالی ہمت بھائیوں کی خدمت میں اس قدر زیادہ عرض پرداز ہوں کہ جن احباب کے پاس یہ اشتہار پہنچے وہ اپنے ہادی و مولیٰ امام برحق کی تائید و بنی نوع انسان کی ہمدردی کا حق ادا کرنے کے لئے دل و جان سے اس کی اشاعت میں سعی فرماویں اور اگر ہو سکے تو اپنے اپنے شہر کی جماعت کے چندہ سے اس کو مکر طبع کرا کر دیہات و قصبہ جات میں بھی ارسال کریں کیونکہ ضدی اور متعصب لوگوں کو چھوڑ کر باقی سادہ لوح خلقت محض بے علمی و غفلت کی حالت میں اس عذاب الہی کا شکار ہو رہی ہے اس لئے ہماری جماعت کا فرض ہے کہ اس وقت بندگانِ خدا کو راہ راست کی طرف تحریک کرنے اور اس مہلک عذاب سے بچانے کے لئے کوشش کرے تا کہ اس مقدس جماعت کا وجود دنیا کی بہبودی اور صلاحیت کے لئے مفید ثابت ہو۔اور خدا تعالیٰ کے نزدیک اجر عظیم پانے کے لئے مستحق ٹھہریں۔وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ زیادہ وَالسَّلام مشتهـ خاکسار چراغ دین احمدی از جموں ۹ فروری ۱۹۰۲ء السجدة : ١٩