حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 119
حیات احمد 119 جلد پنجم حصہ دوم کی بھی پوری ہوئی اور وہ یہ ہے کہ اس ستر دن کے عرصہ میں کچھ باعث امراض لاحقہ اور کچھ باعث اس کے کہ بوجہ بیماری بہت سے دن تفسیر لکھنے سے سخت معذوری رہی ان نمازوں کو جو جمع ہو سکتی ہیں جمع کرنا پڑا اور اس سے آنحضرت ﷺ کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو در منثور اور فتح باری اور تفسیر ابن کثیر وغیرہ کتب میں ہے کہ تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوةُ یعنی مسیح موعود کے لئے نماز جمع کی جائے گی۔اب ہمارے مخالف علماء یہ بھی بتلاویں کہ کیا وہ اس بات کو مانتے ہیں یا نہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہو کر مسیح موعود کی وہ علامت بھی ظہور میں آگئی اور اگر نہیں مانتے تو کوئی نظیر پیش کریں کہ کسی نے مسیح موعود کا دعوی کر کے دو ماہ تک نمازیں جمع کی ہوں۔یا بغیر دعویٰ ہی نظیر پیش کرو۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهَدَى مشتهـ مرزا غلام احمد قادیانی ۲۰ فروری ۱۹۰۱ء مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۴۹۶ ، ۴۹۷ طبع بار دوم ) اس نشان کی کسی قدر تفصیلات اور اعجاز مسیح کن حالات میں لکھی گئی اور اعجاز مسیح کا مجرد کس کس رنگ میں ظاہر ہوا اور پھر قلمی جنگ کے بعد قانونی جنگ میں تبدیل ہوا اور حضرت اقدس علیہم السلام اور آپ کے اس خادم کی فتح سے کس طرح اعدائے سلسلہ کو ذلت آفرین شکست ہوئی کسی قدر تفصیل چاہتا تھا اس لئے حیات احمد کی جلد سوم عہد جدید میں مختصر ذکر اس محاذ گولڑہ کا ہوا اور اب کسی قدر اس کی تفصیل بیان کرتا ہوں۔پیر گولڑ وی پر ہر گونہ اتمام حجت پیر صاحب کو مختلف طریقوں سے اس میدان میں حاضر ہو کر مقابلہ کی دعوت دی گئی مگر اس نے کمال دیدہ دلیری سے اپنے لئے راہ فرار اختیار کی اس طرح پر کہ ہر رنگ میں عملاً مقابلہ سے