حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 120 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 120

حیات احمد ۱۲۰ جلد پنجم حصہ دوم انکار کیا اور لطف یہ ہے کہ فرضی اشتہار شائع کرتے رہے کہ ہم نے تمام شرائط منظور کر لئے اور تاریں دیں کہ تفسیر قرآنی میں مقابلہ کو منظور کرتا ہوں وغیرہ چونکہ یہ سب فرضی فسانہ پبلک میں اپنی شکست کو چھپانے کے لئے گھڑا گیا تھا اس پر لاہور کی احمدی جماعت نے جو اس وقت انجمن فرقانیہ کے نام سے موسوم تھی پہلے ایک وفد معززین کے ذریعہ پیر صاحب سے اس موضوع پر حلفیہ بیان چاہا جو فرضی تاروں کے اعلان کے متعلق تھا لیکن پیر صاحب نے باوجود اس کے کہ یہ وعدہ کیا تھا کہ عصر کے بعد جواب دیا جائے گا خاموشی اختیار کی اور حلف وعدہ کی بھی پرواہ نہ کی تب جماعت لاہور نے ایک مطبوعہ اعلان شائع کیا اور پیر صاحب کو مکر رتوجہ دلائی جیسا کہ ذیل کے مکتوب واعلان سے ظاہر ہوگا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم خط بنام پیر مہر شاہ صاحب درخواست بجناب پیر مهر شاه صاحب سجادہ نشین گولڑه حال وارد لا ہور عالی جناب پیر صاحب ! بعد ما وجب کہ آپ کی تشریف آوری سے پہلے حافظ محمد الدین صاحب تاجر کتب لاہور نے تمام پہلے اشتہاروں کے برخلاف ایک اشتہار بدیں مضمون شائع کیا تھا کہ آپ ہمارے امام مقدس مجد دوقت حضرت مسیح معہود مہدی مسعود خاتم الاولیاء حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے ساتھ اُن کی تمام شرائط کو منظور کر کے اُن سے مباحثہ کرنے کے لئے لاہور تشریف لائیں گے۔جناب کل شام سے لاہور میں تشریف فرما ہیں اور ہم اس وقت تک اس انتظار میں تھے کہ جناب کے دستخط خاص سے کوئی تحریر مطبوعہ یا قلمی ہمارے پاس پہنچے جس میں جناب نے صریح لفظوں میں حضرت اقدس مخدومنا مرزا صاحب کے اشتہار مرقومہ ۲۰ / جولائی ۱۹۰۰ ء کے مطابق مباحثہ تفسیر نویسی کرنے کے لئے آمادگی ظاہر کی ہو کیونکہ بغیر اظہا ر ارادہ مطلق آپ کا