حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 481 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 481

حیات احمد ۴۸۱ جلد پنجم حصہ اول وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔جہاں اللہ لے جائے وہیں جائیں گے (اب میاں بشیر احمد صاحب فرماتے ہیں۔ناقل ) خاکسار عرض کرتا ہے کہ ایک دفعہ ۱۸۸۷ء میں بھی حضرت صاحب نے قادیان چھوڑ کر کہیں جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جیسا کہ آپ نے اپنی کتاب شحنہ حق میں اس کا تذکرہ لکھا ہے۔(سیرت المہدی جلد اول روایت نمبر ۳۵ صفحه ۱۲۵ تا ۱۲۷ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) اس کے بعد آخری چارہ کا ریہ تھا کہ باضابطہ عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔چنانچہ ڈسٹرکٹ جج ضلع گورداسپور ( شیخ خدا بخش مرحوم) کی عدالت میں مقدمہ داخل کر دیا گیا اور یہ مقدمہ اگست ۱۹۰۱ء تک چلتا تھا اور بالآخر اللہ تعالیٰ نے جس طرح پر اپنے موعود امام سے فتح کا وعدہ کیا تھاوہ پورا ہوا اور فریق ثانی کو خود ہی دیوار کو گرانا پڑا اس کے متعلق مزید حالات سے إِنْشَاءَ اللهُ الْعَزِيز اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اگلی جلد میں شائع ہوں گے۔