حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 470
حیات احمد ۴۷۰ جلد پنجم حصہ اول * - لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يَعْلَمُ كُلَّ شَيْءٍ وَّ يَرَىٰ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا والَّذِينَ هُمْ يُحْسِنُونَ الْحُسْنَى - تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَهُمْ بُشْرَى فِي الْحَياةِ الدُّنْيَا وَ اَنْتَ تُرَبَّى فِي حِجْرَ النَّبِيِّ وَ أَنْتَ تَسْكُنُ قُنَنَ الْجِبَالِ وَ إِنِّي مَعَكَ فِي كُلِّ حَالٍ - اس کے سوا کوئی خدا نہیں۔ہر ایک چیز کو جانتا ہے اور دیکھتا ہے اور وہ خدا ان کے ساتھ ہے جو اس سے ڈرتے ہیں اور نیکی کو نیک طور پر ادا کرتے ہیں اور اپنے نیک عملوں کو خوبصورتی کے ساتھ انجام دیتے ہیں وہی ہیں جن کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور دنیا کی زندگی میں بھی ان کو بشارتیں ہیں تو نبی کی کنار عاطفت میں پرورش پا رہا ہے اور میں ہر حال میں تیرے ساتھ ہوں۔اربعین نمبر ۳ صفحه ۳۴۰ روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۴۲۴ - ۴۲۵) - عَسَى اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِيْنَ عَادَيْتُمُ مَّوَدَّةً يَخِرُّونَ عَلَى الاذْقَانِ سُجَّدًا رَبَّنَا اغْفِرُ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ وَ هُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ إِنِّي أَنَا اللَّهُ فَاعْبُدُنِي وَلَا تَنْسَانِي وَاجْتَهِد اَنْ تَصِلَنِى وَاسْتَلْ رَبَّكَ وَ كُنْ سَئُولًا - اللهُ وَلِيٌّ حَنَانٌ - عَلَّمَ الْقُرْآنَ - فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ هُ تَحْكُمُونَ - نَزَّلْنَا عَلَى هَذَا الْعَبْدِ رَحْمَةً وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَإِلَّا وَحْيٌ يُوحَى ( ترجمہ ) عنقریب ہے کہ خدا تم میں اور تمہارے دشمنوں میں دوستی کر دے گا۔اور تیرا خدا ہر چیز پر قادر ہے۔اس روز وہ لوگ سجدہ میں گریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا! ہمارے گناہ معاف کر ہم خطا پر تھے۔آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔خدا معاف کرے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے۔میں خدا ہوں میری پرستش کر اور میرے تک پہنچنے کی پرستا کوشش کرتارہ۔اپنے خدا سے مانگتارہ اور بہت مانگنے والا ہو۔خدا دوست اور مہربان ہے