حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 471 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 471

حیات احمد جلد پنجم حصہ اول اس نے قرآن سکھلایا۔پس تم قرآن کو چھوڑ کر کس حدیث پر چلو گے۔ہم نے اس بندہ پر رحمت نازل کی ہے اور یہ اپنی طرف سے نہیں بولتا بلکہ جو کچھ تم سنتے ہو یہ خدا کی وحی ہے۔( اربعین نمبر ۳ صفحه ۳۶، ۳۷۔روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۴۲۶) - إِنَّى مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ إِنَّ يَوْمِي لَفَصْلٌ عَظِيمٌ وَ إِنَّكَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ وَ إِنَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ وَإِنِّي رَافِعُكَ إِلَيَّ وَيَأْتِيكَ نُصْرَتِي إِنِّي أَنَا اللَّهُ ذُو السُّلْطَانِ“۔( ترجمہ ) میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا میرا دن بڑے فیصلہ کا دن ہے اور تو سیدھی راہ پر ہے اور جو کچھ ہم ان کے لئے وعدے کرتے ہیں ہوسکتا ہے کہ اُن میں سے کچھ تیری زندگی میں تجھے دکھلا دیں اور یا تجھ کو وفات دے دیں اور بعد میں وہ وعدے پورے کریں۔اور میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا یعنی تیرا رفع الی اللہ دنیا پر ثابت کر دوں گا اور میری مدد تجھے پہنچے گی میں ہوں وہ خدا جس کے نشان دلوں پر تسلط کرتے ہیں اور ان کو قبضہ میں لے آتے ہیں۔(اربعین نمبر ۳ صفحہ ۳۶۔روحانی خزائن جلد۷ اصفحه ۴۲۶) (0) ''آپ کے ساتھ انگریزوں کا نرمی کے ساتھ ہاتھ تھا اسی طرف خدا تعالیٰ تھا جو آپ تھے۔آسمان پر دیکھنے والوں کو ایک رائی برابر غم نہیں ہوتا۔یہ طریق اچھا نہیں اس سے روک دیا جائے مسلمانوں کے لیڈر عبدالکریم کو۔خُذُوا الرِّفْقَ الْرّفْقَ فَإِنَّ الرِّفْقَ رَأْسُ الْخَيْرَاتِ نرمی کرو۔نرمی کرو کہ تمام نیکیوں کا سرنرمی ہے۔خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مراد یں تجھے دے گا۔ربُّ الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔اگر مسیح ناصری کی طرف دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس جگہ اس سے برکات کم نہیں ہیں۔اور مجھے آگ سے مت ڈراؤ کیونکہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“ ( اربعین نمبر ۳ صفحه ۳۷، ۳۸۔روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۴۲۹،۴۲۸)