حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 467
حیات احمد ۴۶۷ جلد پنجم حصہ اول حالت ہوتی ہے جو بین الکشف والا الہام ہوتی ہے رات کو آپ نے مسیح موعود کے متعلق یہ فرمایا: - يَضَعُ الْحَرُبَ وَيُصَالِحُ النَّاسَ - یعنی ایک طرف تو جنگ و جدال اور حرب کو اٹھا دے گا۔دوسری طرف اندرونی طور پر مصالحت ہو جائے گی ، پھر اس کے بعد فرمایا سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ - سَلْمَانِ یعنی دو صلحیں“۔اور پھر فرمایا عَلى مَشْرَبِ الْحَسَنِ یعنی حضرت حسن رضی اللہ عنہ میں بھی دو صلحیں تھیں۔ایک صلح تو انہوں نے حضرت معاویہ کے ساتھ کرلی ، اور دوسری صحابہ کی باہم صلح کر دی۔اس سے معلوم ہوا کہ مسیح موعود حسنی المشرب ہے۔اس کے بعد فرمایا کہ حسن کا دودھ پیئے گا پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ جولوگ کہتے ہیں کہ مہدی آپ کی آل میں سے ہوگا یہ مسئلہ اس الہام سے حل ہو گیا اور مسیح موعود کا جو مہدی بھی ہے، کام بھی معلوم ہو گیا۔پس وہ جو لوگ کہتے ہیں کہ وہ آتے ہی تلوار چلائے گا اور کافروں کو قتل کرے گا، جھوٹے ہیں۔اصل بات یہی ہے جو اس الہام میں بتلائی گئی ہے که وه دو مسلحوں کا وارث ہوگا۔یعنی بیرونی طور پر بھی صلح کرے گا۔اور اندرونی طور پر بھی مصالحت ہی کرا دے گا۔“ الحکم جلد نمبر ۴۰ پر چه ۱۰ نومبر ۱۹۰۰ء صفحه ۳) * "الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ۔أَنْتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِى لَا يُضَاعُ وَقْتُهُ۔كَمِثْلِكَ دُرِّ لَا يُضَاعُ“۔یعنی خدا کی سب حمد ہے جس نے تجھ کو سیح ابن مریم بنایا۔تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔لَنُحْيِيَنَّكَ حَيْوَةً طَيِّبَةً۔ثَمَانِينَ حَوْلًا أَوْ قَرِيبًا مِّنْ ذَالِكَ وَ تَرَى نَسْلَا بَعِيدًا مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَانَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ۔یعنی ہم تجھے ایک پاک اور آرام کی زندگی عنایت کریں گے۔اسی برس یا اس کے قریب قریب یعنی دو چار