حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 468
حیات احمد ۴۶۸ جلد پنجم حصہ اول برس کم یا زیادہ اور تو ایک دور کی نسل دیکھے گا۔بلندی اور غلبہ کا مظہر۔گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔" مَا أَنْتَ أَنْ تَتْرُكَ الشَّيْطَانَ قَبْلَ أَنْ تَغْلِبَهُ الْفَوْقُ مَعَكَ وَالتَّحْتُ مَعَ اعْدَائِک یعنی تو ایسا نہیں کہ شیطان کو چھوڑ دے قبل اس کے کہ اس پر غالب ہو اور او پر رہنا تیرے حصے میں ہے اور نیچے رہنا تیرے دشمنوں کے حصہ میں“۔اربعین نمبر ۳ صفحه ۳۲۔روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۴۲۲،۴۲۱) * إِنِّي أَنَا اللَّهُ فَاخْتَرْنِي۔قُلْ رَبِّ إِنِّي اخْتَرْتُكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ۔میں ہی خدا ہوں تو سرا سر میرے لئے ہو جا۔تو کہہ اے میرے رب ! میں نے تجھے ہر چیز پر اختیار کیا۔سَيَقُولُ الْعَدُوُّ لَسْتَ مُرْسَلًا سَنَأْخُذُهُ مِنْ مَارِنٍ أَوْ خُرُطُومٍ وَ إِنَّا مِنَ الظَّالِمِينَ مُنتَقِمُونَ 66 یعنی دشمن کہے گا کہ تو خدا کی طرف سے نہیں ہے ہم اس کو ناک سے پکڑیں گے یعنی دلائل قاطعہ سے اس کا دم بند کر دیں گے اور ہم جزا کے دن ظالموں سے بدلہ لیں گے۔اربعین نمبر ۳ صفحه ۳۳۔روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۴۲۲ ) * إِنَّا اَنْزَ لَنَاكَ وَ كَانَ اللهُ قَدِيرا - إِنَّا أَرْسَلْنَا أَحْمَدَ إِلَى قَوْمِهِ فَاَعْرَضُوا وَقَالُوا كَذَّابٌ اَشِرٌّ - وَجَعَلُوا يَشْهَدُونَ عَلَيْهِ وَيَسِيْلُونَ كَمَاءٍ مُنْهَمِرٍ - إِنَّ حِبّى قَرِيبٌ مُسْتَتِرٌ۔ہم نے احمد کو اس قوم کی طرف بھیجاتب لوگوں نے اعراض کیا اور کہا کہ یہ کذاب ہے اور لوگوں نے اس پر گواہیاں دیں اور سیلاب کی طرح اس پر گرے اس نے کہا کہ میرا دوست قریب ہے مگر پوشیدہ۔اربعین نمبر ۳ صفحه ۳۳۔روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۴۲۳) حمید ہم نے تجھے اپنی جناب سے بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ کامل قدرت رکھنے والا ہے۔