حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 423 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 423

حیات احمد ۴۲۳ جلد پنجم حصہ اول سے یہ ثابت ہے کہ جولوگ در حقیقت خدا تعالیٰ کے راستباز بندے ہیں ان کے ساتھ تین طور سے خدا کی تائید ہوتی ہے۔(۱) ان میں ان کے غیر میں ایک فرق یعنی ما بہ الامتیاز رکھا جاتا ہے۔اس لئے مقابلہ کے وقت بعض امور خارق عادت ان سے صادر ہوتے ہیں جو حریف مقابل سے صادر نہیں ہو سکتے۔جیسا کہ آیت وَيَجْعَلْ لَكُمُ فُرْقَانًا اس کی شاہد ہے۔(۲) ان کو علم معارف قرآن دیا جاتا ہے اور غیر کو نہیں دیا جاتا جیسا کہ آیت لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ۔اس کی شاہد ہے۔(۳) ان کی دعائیں اکثر قبول ہو جاتی ہیں اور غیر کی اس قدر نہیں ہوتیں جیسا کہ آیت ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ " اس کی گواہ ہے۔سومناسب ہے کہ لاہور میں جوصدر مقام پنجاب میں ہے صادق اور کاذب کے پر کھنے کے لئے ایک جلسہ قرار دیا جائے اور اس طرح پر مجھ سے مباحثہ کریں۔کہ قرعہ اندازی کے طور پر قرآن شریف کی کوئی سورۃ نکالیں اور اس میں سے چالیس آیت یا ساری سورۃ (اگر چالیس آیت سے زیادہ نہ ہو) لے کر فریقین یعنی یہ عاجز اور مہر علی شاہ صاحب اول یہ دعا کریں کہ یا الہی ہم دونوں میں سے جو شخص تیرے نزدیک راستی پر ہے اس کو تو اس جلسہ میں اس سورۃ کے حقائق اور معارف اور فصیح اور بلیغ عربی میں عین اسی جلسہ میں لکھنے کے لئے اپنی طرف سے ایک روحانی قوت عطا فرما اور روح القدس سے اس کی مدد کر یے اور جو شخص ہم دونوں فریق میں سے الانفال : ٣٠ الواقعه: ۸۰ المؤ من : ٦١ ے پیر مہرعلی شاہ صاحب اپنی کتاب شمس الہدایہ کے صفحہ ۸ے میں یہ لاف زنی کر چکے ہیں کہ قرآن شریف کی سمجھ ان کو عطا کی گئی ہے۔اگر وہ اپنی کتاب میں اپنی جہالت کا اقرار کرتے اور فخر کا بھی دم نہ مارتے تو اس دعوت کی کچھ ضرورت نہ تھی لیکن اب تو وہ ان دونوں کمالات کے مدعی ہو چکے ہیں۔ندارد کسے با تو نا گفته کار و لیکن چو گفتی دلیلش بیار منه ترجمہ۔اگر تو نے کوئی بات نہیں کہی تو کسی کو تجھ سے کوئی واسطہ نہیں لیکن اگر کہی ہے تو اس کی دلیل لانی پڑے گی۔