حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 398
حیات احمد ۳۹۸ جلد پنجم حصہ اول والا۔اب بخوف اندیشہ طول اسی پر میں ختم کرتا ہوں اور تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اب آسمان کے نیچے اعلیٰ اور اکمل طور پر زندہ رسول صرف ایک ہے یعنی محمد مصطفی ما اسی ثبوت کے لئے خدا نے مجھے مسیح کر کے بھیجا ہے جس کو شک ہو وہ آرام اور آہستگی سے مجھ سے یہ اعلیٰ زندگی ثابت کرالے۔اگر میں نہ آیا ہوتا تو کچھ عذر بھی تھا مگر اب کسی کے لئے عذر کی جگہ نہیں کیونکہ خدا نے مجھے بھیجا ہے کہ تامیں اس بات کا ثبوت دوں کہ زندہ کتاب قرآن ہے اور زندہ دین اسلام ہے اور زندہ رسول محمد مصطف علی ہے۔دیکھو میں آسمان اور زمین کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ یہ باتیں سچ ہیں اور خدا وہی ایک خدا ہے جو کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ میں پیش کیا گیا ہے اور زندہ رسول وہی ایک رسول ہے جس کے قدم پر نئے سرے سے دنیا زندہ ہو رہی ہے نشان ظاہر ہورہے ہیں۔برکات ظہور میں آرہے ہیں۔غیب کے چشمے کھل رہے ہیں۔پس مبارک وہ جو اپنے تئیں تاریکی سے نکال لے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ أَتْبَعَ الْهُدَى الـ مشته مرزا غلام احمد از قادیان ۲۵ مئی ۱۹۰۰ ء مطابق ۲۵ محرم الحرام ۱۳۱۸ھ روز جمعہ تبلیغ رسالت جلد 9 صفحہ ۱۱تا۱۹۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۴ ۳۸ تا ۱۳۸۸ طبع بار دوم ) منشی الہی بخش پر آخری اتمام حجت منشی البی بخش اور ان کی پارٹی کا ذکر چھلی جلدوں میں آچکا ہے وہ ابتداءز مر مخلصین میں تھے پھر شامت اعمال نے انہیں مخالفوں کی صف میں کھڑا کر دیا ان کو بھی یہ دعویٰ تھا کہ انہیں الہام ہوتا ہے اور ابتداء تو جو الہامات یا خواب وہ بیان کرتے ہیں وہ حضرت اقدس کی صداقت کا اظہار کرتے آخر وه بَلْعَمْ بَاعُور کے رنگ میں رنگین ہو گئے اور مخالفانہ الہامات سنانے لگے۱۸۹۹ء میں حضرت اقدس نے ضرورت امام خاص طور پر ان کے لئے لکھی اور انہیں ایام میں ۶ ارجون ۱۸۹۹ء کو آپ نے ان کو ایک خط کے ذریعہ ان الہامات کی اشاعت کا مطالبہ کیا جو حضرت اقدس کے خلاف ہوتا وہ بیان