حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 379 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 379

حیات احمد جلد پنجم حصہ اول نام نیک رفتگان ضایع مکن تا بماند نام نیکت برقرار مرحوم کے تعلقات اخلاص و وفا کا تقاضا ہے کہ حضرت کے سوانح حیات میں ان کے ذکر کو ترک نہ کروں تا کہ آنے والی نسل انہیں یا در کھے ان کی وفات پر حضرت اقدس نے جو خطوط لکھے وہ یہاں درج ہیں اور ان سے ایوب مرحوم کے مقام کا اندازہ ہوتا ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم محبی عزیزی مرزا ایوب بیگ صاحب و محبی عزیزی مرزا یعقوب بیگ صاحب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ اس وقت جو میں دردسر اور موسمی تپ سے یک دفعہ بیمار ہو گیا ہوں۔مجھ کو تا رملی جس قدر میں عزیزی مرزا ایوب بیگ کے لئے دعا میں مشغول ہوں اس کا علم تو خدا تعالیٰ کو ہے۔خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہرگز ناامید نہیں ہونا چاہیے میں تو سخت بیماری میں بھی آنے سے فرق نہ کرتا لیکن میں تکلیف کی حالت میں ایسے عزیز کو دیکھ نہیں سکتا۔میرا دل جلد صدمہ قبول کرتا ہے یہی چاہتا ہوں کہ تندرستی اور صحت میں دیکھوں۔جہاں تک انسانی طاقت ہے اب میں اس سے زیادہ کوشش کروں گا۔مجھے پاس اور نزدیک سمجھیں نہ دور۔میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن سے میں اس درددل کو بیان کروں۔خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہرگز ناامید مت ہو۔خدا بڑے کرم اور فضل کا مالک ہے اس کی قدرت اور فضل اور رحمت سے کیا دور ہے کہ عزیزی ایوب بیگ کو تندرستی میں جلد تر دیکھوں۔اس علالت کے وقت جو تار مجھ کو ملی میں ایسا سراسیمہ ہوں کہ قلم ہاتھ سے چلی جاتی ہے۔میرے گھر میں بھی ایوب بیگ کے لئے سخت بیقرار ہیں۔اس وقت میں ان کو بھی اس تار کی خبر نہیں دے سکتا کیونکہ کل سے وہ بھی تپ میں مبتلا ہیں اور ایک عارضہ حلق میں ہو گیا ہے۔مشکل سے اندر کچھ جاتا ہے۔اس کے جوش سے تپ بھی ہو گیا ہے