حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 360 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 360

حیات احمد جلد پنجم حصہ اول مرتبہ تین طالب علم امتحان مڈل میں شامل ہوئے۔شفاخانه حضرت مولانا نورالدین صاحب سَلَّمَهُ رَبُّهُ نے جو شفاخانہ اپنے صرف خاص سے کھول رکھا ہے اور مفت دو املتی ہے اس میں دور دور جگہ سے مریض آکر شفا پاتے رہے اور روزانہ اوسط مریضوں کی ۲۰ سے لے کر پچاس تک رہی چنانچہ سال تمام میں جن لوگوں نے جسمانی فیض حاصل کیا ان کی تعداد قریباً بیس ہزار ہے۔اخبار الحکم نے جو حضرت اقدس کے مشن کا ایک ادنیٰ خادم ہے اس سال میں غیر معمولی ترقی کی گو بعض رکاوٹیں اور مشکلات اس کی راہ میں حائل رہیں۔مگر وہ ہر پہلو سے ترقی کرتا رہا بلحاظ مضامین، کتابت، کاغذ وغیرہ کے سال کے ابتدائی حصہ کی نسبت آخری حصہ نمایاں ترقی کا ہے اور اس ترقی میں جو امداد حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی سے ہم کو پہنچی ہے ہم تو اس کا شکر یہ کیا ادا کریں گے یقیناً یقیناً وہ عنداللہ مشکور ہیں خدائے تعالیٰ ان کی روح القدس سے تائید کرے۔آمین مالی امداد میں بھی دوستوں نے حد سے بڑھ کر حصہ لیا ہے جن کے لئے دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو اپنے ارادوں میں کامیاب کرے اور دینی خدمات کی توفیق رفیق حال کرے۔آمین اب ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں حق و باطل میں امتیاز کرنے کے خواہش مند غور سے دیکھیں اور سوچیں کہ کیا وہ جو مفتری عَلَی اللہ ہوتا ہے کبھی ایسے ترقیاں پاسکتا ہے۔اس کا یوماً فيوماً ترقی کرنا ہی اس کی صداقت کی دلیل ہے۔اللَّهُمَّ زِدْ فَزِدُ آخر میں دعا ہے کہ خدا تعالیٰ دنیا کی آنکھیں کھولے اور اُس کو اُس نور کی شناخت کی توفیق دے جو اس نے حق و حکمت کے ساتھ بھیجا ہے اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ہوئے ہیں استقامت استقلال اور اس غرض کے سمجھنے کی توفیق دے جس کے لئے وہ مامور ہو کر آیا ہے۔رَبَّنَا لَا تُزِعُ