حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 359 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 359

حیات احمد ۳۵۹ جلد پنجم حصہ اول غرض سے کیا گیا تھا کہ نصیبین کے جانیوالے دوستوں کی روانگی کے لئے دعامانگی جاوے اور دوستوں سے ان کا تعارف ہو۔یہ جلسہ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ ختم ہوا جس کی جدا گانہ رپورٹ ایڈیٹر الحکم مرتب کر رہا ہے۔نوٹ۔افسوس ہے کہ جلسة الوداع کی رپورٹ جس میں نقار مر بھی درج تھیں میرے مسودات میں درج تھی۔چونکہ اس وفد کا جانا ملتوی ہو گیا تھا اس کی اشاعت نہ ہو سکی اور وہ مسودات ۱۹۴۷ء کے انقلاب اور میری قادیان سے غیر حاضری کی وجہ سے معلوم نہیں کس کے ہاتھ آئے۔(عرفانی) نومسلم یوں تو ہر ایک شخص جو امام علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر آ کر بیعت کرتا ہے نیا مسلمان ہوتا ہے مگر غیر قوموں میں سے آکر بھی اس سال میں دو مسلمان ہوئے۔جن میں سے ایک نو مسلم جس کا نام پہلے سردار سند رسنگھ صاحب تھا اب سردار شیخ فضل حق رکھا گیا ہے۔خالصہ قوم کا رتن اور سکھوں کے عالی خاندان کا ممبر ہے چنانچہ اس کے حالات اس کے رسالہ فضل حق میں جو ہمارے مطبع میں چھپ رہا ہے مفصل درج ہیں اور دوسرا شخص لدھیانہ کارہنے والا ہے جو مسلمان ہوا ہے۔مهاجرین گزشتہ سالوں کی نسبت اس جماعت میں بھی ترقی ہوئی ہے جو ہمیشہ کے لئے دارلامان میں آکر مستقل طور پر آباد ہوئی ہیں چنانچہ آج کل پندرہ مختلف کنبہ یہاں آکر آباد ہو چکے ہیں۔مدرسہ تعلیم الاسلام مدرسہ تعلیم الاسلام میں بھی ہر پہلو سے ترقی ہوئی تعداد طلبہ قریب ڈیوڑھی ہوگئی اور مڈل تک تعلیم کا سلسلہ جاری ہوا۔ہیڈ ماسٹر اور سیکنڈ ماسٹر گریجوایٹ ہیں مدرسہ کا ماہواری خرج بالا وسط سوروپے ماہوار رہا ہے۔اس سال پہلی