حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 353 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 353

حیات احمد ۳۵۳ جلد پنجم حصہ اول نمبر ١٤ - إِنَّا أَخْرَجْنَا لَكَ زُرُوعًا يَا إِبْرَاهِيمُ - یعنی اے ابراہیم ہم تیرے لئے ربیع کی کھیتیاں اگائیں گے۔(ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۴ صفحه ۳ حاشیہ۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۰۴ اشتهار ۲۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء) نمبر ۱۵۔ایک خواب ابھی ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۹ء کو میں نے دیکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ میں نے خواب میں محبی اخویم مفتی محمد صادق کو دیکھا کہ نہایت روشن اور چمکتا ہوا اُن کا چہرہ ہے اور ایک لباس فاخرہ جو سفید ہے پہنے ہوئے ہیں اور ہم دونوں بکھی میں سوار ہیں اور وہ لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی کمر پر میں نے ہاتھ رکھا ہوا ہے“۔یہ خواب ہے اور اس کی تعبیر جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالی ہے یہ ہے صدق جس سے میں محبت رکھتا ہوں ایک چمک کے ساتھ ظاہر ہوگا اور جیسا کہ میں نے صادق کو دیکھا کہ اس کا چہرہ چمکتا ہے اسی طرح وہ وقت قریب ہے کہ میں صادق سمجھا جاؤں گا اور صدق کی چمک لوگوں پر پڑے گی۔“ (ضمیمہ تریاق القلوب نمبر ۴ صفحہ ۲۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۰۵،۵۰۴) نمبر ۱۶۔مبشروں کا زوال نہیں ہوتا۔گورنر جنرل کی پیشگوئی پورا ہونے کا وقت آ گیا۔الحکم جلد ۳ نمبر ۴۰ صفحه ۶ پر چه ۱۰/ نومبر ۱۸۹۹ء) نمبر ۱۷۔خدا نے مجھے خبر دی کہ تیرے ساتھ آشتی اور صلح پھیلے گی۔ایک درندہ بکری کے ساتھ صلح کرے گا اور ایک سانپ بچوں کے ساتھ کھیلے گا۔یہ خدا کا ارادہ ہے گو لوگ تعجب کی راہ سے (اشتہار واجب الاظهار صفحه ۳ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۲۱) دیکھیں۔“ نمبر ۱۸ - يُصَلُّونَ عَلَيْكَ اَبْدَالُ الشَّامِ۔شام کے بزرگ تجھ پر درود بھیجتے ہیں۔نوٹ۔یہ الہام تو بہت پرانا ہے مگر اس کا تکرار حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے ۲۷؍ دسمبر ۱۸۹۹ء کو اپنی تقریر جلسہ سالانہ میں بھی فرمایا اور وہ پیشگوئی پوری شان و شوکت کے ساتھ اب پوری ہو رہی ہے کہ وہاں احمدی جماعت قائم ہوگئی ہے۔(عرفانی) نوٹ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام تذکرہ میں ان الفاظ میں مندرج ہے۔” يُصَلُّونَ عَلَيْكَ صُلَحَاءُ العَرَبِ وَاَبْدَالُ الشَّامِ“۔تذکره صفحه ۱۲۹ مطبوع ۲۰۰۴ء (ناشر)