حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 352 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 352

حیات احمد ۳۵۲ جلد پنجم حصہ اول نمبر 4۔وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِی۔اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔از خط مولوی عبد الکریم صاحب مندرجہ الحکم جلد ۳ نمبر ۲۴ ، مورخه ۱ جولائی ۱۸۹۹ء صفحه ۴) نمبرے۔يَأْتِيْكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ (ترجمه از مرتب)۔(مد دالہی ) تیرے پاس ہر گہرے راستے سے آئے گی۔لَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ وَرَحْمَتُهُ عَلَيَّ لَألْقِيَ رَأْسِي فِي هَذَا الْكَنِيْفِ۔احادیث نبوی میں دنیا کو روڑی بتایا گیا ہے پس یہی وحی الہی ان احادیث کی تصدیق کرتی ہے اور معنے اس کے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت نے ہی مجھے دنیا سے بے رغبت کیا ہے، ورنہ میں بھی اسی مزبلہ کا ایک کیڑا ہوتا (مرتب)۔( تذکره صفحه ۲۸۲٬۲۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء) نمبر ۸۔خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام بڑھاوے اور تیرے نام کی خوب چمک آفاق میں دکھاوے۔از خط مولوی عبد الکریم صاحب مندرجہ الحکم مورخه ۹ ستمبر ۱۸۹۹ ء صفحه ۵ کالم نمبر ۳) نمبر 9۔آسمان سے کئی تخت اترے مگر تیرا تخت سب سے اونچا بچھایا گیا۔نمبر ۱۰۔دشمنوں سے ملاقات کرتے وقت ملائکہ نے تیری مدد کی۔(نوٹ) اربعین نمبر ۳ صفحہ ۳۷ و ضمیمہ تحفہ گولڑویہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وحی الہی ملائکہ نے تیری مدد کی“ کی دوسری قراءت فرشتوں نے تیری مدد کی ہے۔نمبر11۔رحمت الہی کے چپکے سامان۔از خط مولوی عبدالکریم صاحب مندرجہ الحکم مورخہ ۹ ستمبر ۱۸۹۹ء صفحه ۵ کالم نمبر۳) تریاق القلوب صفحہ ۵۹ حاشیہ۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۲ حاشیہ) نمبر ١٢ - رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ۔نمبر ۱۳۔ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ الْعِزَّةِ ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا۔الحکم جلد ۳ نمبر ۳۶ مورخ ۱۰ اکتوبر ۱۸۹۹ صفحه ۷ )