حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 351
حیات احمد ۳۵۱ جلد پنجم حصہ اول ۱۸۹۹ء کے الہامات اور کشوف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو کلام اللہ تعالیٰ کا بذریعہ الہامات یا رویائے صالحہ نازل ہوا۔وہ اخبار الحکم میں ساتھ ساتھ (الا مَا شَاءَ اللهُ ) شائع ہوتا رہا۔اور حیاتِ احمد کے اس حصہ میں بھی بعض تاریخی واقعات کے ضمن میں درج ہو چکا ہے تاہم بعض الہامات یا کشوف ورڈ یا ایسے ہیں کہ وہ پچھلے اوراق میں نہیں آئے۔تاریخ سلسلہ کو مرتب رکھنے کے لئے ان کو یہاں درج کر دیتا ہوں۔تمبرا - إِنَّا لَنَعْلَمُ الْاَمْرَ وَإِنَّا عَالِمُونَ سَيُبْدَى الْأَمْرُ وَنَنْسِفَنَّ نَسُفًا۔( از خط مولوی عبدالکریم صاحب مندرجہ الحکم جلد ۳ نمبر۲۲ ۲۳ جون ۱۸۹۹ء صفحه ۸) ہم یقیناً اصل بات جانتے ہیں اور بے شک ہم جاننے والے ہیں۔وہ بات عنقریب ظاہر کر دی جائے گی اور یقینا ہم ذرہ ذرہ کو اڑا دیں گے۔نمبر ۲ - اِنِّی اَسْقُطُ مِنَ اللهِ وَاصِيبُهُ - یعنی میں خدا کے ہاتھ سے زمین پر گرتا ہوں اور خدا ہی کی طرف جاؤں گا۔( تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ اصفحہ ۲۱۳) ( نوٹ ) یہ الہام دو دفعہ ہوا۔نمبر ۳۔تَحْوِيلُ الْمَوْتِ یعنی ہم نے موت کو ٹال دیا۔نمبر ۴ - يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ - إِنَّ رَبِّي رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ۔(ترجمہ از مرتب)۔اے حتی اے قیوم میں تیری رحمت سے مدد چاہتا ہوں۔یقیناً میرا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔( تذکرہ صفحہ ۲۷۹ مطبوعہ ۶۲۰۰۴) نمبر ۵ صبح حضرت اقدس کو یہ رویا ہوئی ہے کہ حضرت ملکہ معظمہ قیصرہ ہند سَلَّمَهَا اللهُ تَعَالَى گویا حضرت اقدس کے گھر میں رونق افروز ہوئی ہیں۔حضرت اقدس رویا میں عاجز راقم عبدالکریم کو جو اس وقت حضور اقدس کے پاس بیٹھا ہے فرماتے ہیں کہ حضرت ملکہ معظمہ کمال شفقت سے ہمارے ہاں قدم رنجہ فرما ہوئی ہیں اور دوروز قیام فرمایا ہے ان کا کوئی شکر یہ بھی ادا کرنا چاہیے۔“ از خط مولوی عبد الکریم صاحب مندرجه الحکم جلد ۳ نمبر ۲۴ ، مورخہ، ارجولائی ۱۸۹۹ء صفحه ۳)