حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 350 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 350

حیات احمد ۳۵۰ جلد پنجم حصہ اول مخلص اور بے ریا آدمی تھے تھوڑے دنوں میں کہ حضرت اقدس کی شناخت انہیں نصیب ہوئی انہوں نے اتباع سنت نبوی میں نمایاں ترقی کی اس سلسلہ عالیہ کی بدولت وہ اسلام کی حقیقت سے واقف ہوئے اس سے قبل ان کی زندگی اسلام سے پوری بیخبری میں بسر ہوئی مگر چند روز میں خدا تعالیٰ نے ان پر ایسا فضل کیا اور خلیفہ اللہ کے عشق میں جان و مال سے انہوں نے ایسے ثبوت دے کر میرا دلی یقین ہے کہ ان بہتوں سے ان کی میزان اعمال زیادہ تیل ہوگی جو ایک عمر دراز تک بڑی بڑی ریاضتیں کرتے ہیں اور بلا کسی اُسوہ حسنہ کے اقتدا کے مرجاتے ہیں۔حضرت اقدس نے جمعہ کے بعد اُن کا جنازہ پڑھا اور بہت دیر تک ان کی مغفرت کے لئے دعا مانگی، کیا ہی خوش نصیب ہیں وہ جو امام ہمام کے سامنے مرتے اور اس پاک اعتقاد پر اٹھائے جاتے ہیں اور پھر خلیفۃ اللہ ان پر صلوۃ پڑتا ہے، وہ یقینا فردوس کے وارث ہوں گے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ صَلونَكَ سَكَنُ لهُمْ لے میں اپنی سناتا ہوں مجھے تو بڑا ہی رشک ان لوگوں کے حال پر آتا ہے اس لئے کہ ان کا خاتمہ تو یقیناً اچھا ہو گیا کہ وہ اس ایمان پر دنیا سے اٹھے اور ہم ابھی زندہ ہیں اور ہمارا ایمان امید وبیم میں معلق لٹک رہا ہے۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَاد۔خداوند کریم ہم سب کا خاتمہ اس ایمان پر کرے۔آمین ایک حقیقت کا اظہار حضرت مخدوم الملة جو میرے محسن اور استاد بھی تھے ( حضرت اقدس کی عربی تصانیف میں سے بعض آپ نے مجھے سبقاً پڑھائی تھیں اور الحکم کے اجرا سے بے حد خوش تھے ) نے آخر میں جس مخفی تمنا کا اظہار کیا ہے اور اس کا اظہار انہوں نے مختلف مواقع پر کیا اللہ تعالیٰ نے ان کے اخلاص کو نوازا اور ان کی وفات ایک شہید کی وفات تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کا جنازہ پڑھا اور ان کے جنازہ کی نماز کے صدقہ میں ان تمام حاضرین کو بھی یہ نعمت نصیب ہوئی کہ بعد نماز آپ نے فرمایا کہ اس وقت جس قدر احباب شریک جنازہ تھے میں نے اُن سب کے لئے دعائے مغفرت کر دی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلہ راقم الحروف کو اس دعائے مغفرت کی سعادت ملی۔ا التوبة: ١٠٣