حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 299 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 299

حیات احمد ۲۹۹ جلد پنجم حصہ اول ضروری نوٹ از جانب جناب مرزا غلام احمد صاحب مجد والوقت مہدی ومسیح موعود علیه السلام آج میں نے ۱۸ ستمبر ۱۸۹۹ء کو بروز دوشنبہ خواب میں دیکھا کہ بارش ہو رہی ہے آہستہ آہستہ مینہ برس رہا ہے میں نے شاید خواب میں یہ کہا کہ ہم تو ابھی دعا کرنے کو تھے کہ بارش ہو، سو ہو ہی گئی میں نہیں جانتا کہ عنقریب بارش ہو جائے یا ہمارے الہام ۱۳ ستمبر ۱۸۹۹ء ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ الْعِزَّةِ ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا، کے متعلق خدا کی رحمت اور فتح و نصرت کی بارش ہماری جماعت پر ہوگی یا دونوں ہی ہو جاویں۔ہماری خواب کچی ہے اس کا ظہور ضرور ہو گا دونوں میں سے ایک بات ضرور ہوگی یعنی یا تو خدا تعالیٰ کی مخلوق کے لئے بارانِ رحمت کا دروازہ آسمان سے کھلے گا یا غیر معمولی کوئی نشان روحانی فتح اور نصرت کا ظاہر ہوگا۔مگر نشان ہوگا نہ معمولی بات۔الحکم مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۸۹۹ صفحه ۷،۶ ) نوٹ: اس الہامی پیشگوئی خِطَابُ الْعِزَّةِ کے متعلق آپ نے ۲۳ اکتوبر ۱۸۹۹ء کو ایک اشتہار شائع کیا جو نیچے درج ہے اس اشتہار میں جس لڑکے ابن سلطان کو دیکھا اور اس کے نام کا ایک جز و عزیز بتایا وہ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا پلوٹھا بیٹا عزیز مکرم مرزا عزیز احمد صاحب ہے ایک معزز عہدہ اے۔ڈی۔ایم سے پنشن پا کر اب سلسلہ کے ناظر اعلیٰ کا کام کر رہے ہیں اللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ اس پیشگوئی میں باپ بیٹے دونوں کے سلسلہ میں آجانے کی طرف اشارہ ہے اور آخرایسا ہی ہوا۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے خلافت ثانیہ حاضرہ میں خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔پیشگوئی کا اعلان یہ ہے۔