حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 247 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 247

حیات احمد ۲۴۷ جلد پنجم حصہ اوّل ہیں وہ اُن انوار سے خالی رہیں اسی لئے اس نے اس پاک مشن کی شاخ اُن کے ساتھ روانہ کر دی۔اور اُس کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تعلیم یافتہ اور سلیم الفطرت گروہ پر اس کا اثر ایک خوارق عادت طور پر پڑا ہے۔اور جس طرح حکام ریلوے کو ابتدائی حالت میں کچھ عرصہ تک سخت سخت تکالیف کا سامنا ہوا گنجان جنگل کاٹے گئے۔پانی کی سخت دقت رہی اور لوگوں کی یہ حالت تھی کہ اگر کوئی مسافران کے پاس آجاتا اور اس کو پیاس ہوتی تو وہ جواب دیتے کہ آٹا، گھی ، دال جو چاہو لے لومگر پانی نہ ملے گا کیونکہ ہمارے پاس صرف پینے کے موافق تھوڑا سا پانی ہے اور آخر کار اس تکلیف کے بعد پھر وہ زمانہ آ گیا کہ اب راستہ صاف ہوتا جاتا ہے پانی کی تکلیف نہیں۔ٹھیک اسی طرح مخالفوں کی بڑی بڑی مخالفتوں اور دشمنوں کے طعن و تشنیع اور اس چھوٹے سے گروہ کو اپنی سرتوڑ کوششوں سے ضرر پہنچانے اور ان کی آبروؤں کو حکام سے خلاف واقعہ گورنمنٹ کا دشمن ہونے کی رپورٹ کر کے خراب کرنے کی سعی سے مشکلات اور مایوسی کے جنگل اس گروہ قلیل کو کاٹنے پڑے لیکن چونکہ خدائے تعالیٰ کے فضل کا ہاتھ ان کے سر پر تھا اور روح القدوس کی پاک تاثیرات ان کے دلوں کو حقیقی علم اور حقیقی معرفت کی غذا برابر پہنچا رہی تھی اس لئے یہ گروہ قلیل برابر اپنے کام میں لگا رہا۔جب سے کہ وہ راستہ صاف ہوا اور کئی اور بھی مسافر سلوک الی اللہ کے طے کرنے والے اس کے ساتھ شامل ہو گئے اور جس طرح ریلوے کی خدمات صفائی راستہ کی خاطر کتنوں نے جان دی۔کئی بباعث نا موافقت آب و ہوا ہند کو واپس آگئے۔اسی طرح اس جماعت سے بعضوں نے اپنی عزیز جان مالک اور خالق کے سپرد کی ، بعض واپس ہند ہو گئے ، اور اللہ تعالیٰ نے ان کی جگہ کام کرنے کے لئے اور وں کو بھیج دیا۔دن بدن بدظنی کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے اور اس گروہ قلیل کی محبت دلوں میں بیٹھتی جاتی ہے حضرت مسیح موعود کی مصنفہ کتب جو دوسرے لفظوں میں روح القدس کی بجلی کی مشینیں ہیں اپنی اپنی روشنی تاریک دلوں پر ڈال رہی ہیں۔