حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 213 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 213

حیات احمد ۲۱۳ جلد پنجم حصہ اوّل ہو گئیں۔اس سے پہلے کئی سال انگریزی اور یونانی علاج کیا گیا تھا مگر کچھ فائدہ نہیں ہوتا تھا بلکہ حالت ابتر ہوتی جاتی تھی۔تصنیفات کا سلسلہ ( نزول اسیح صفحہ ۲۳۰۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۸) اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلطان القلم کا خطاب دیا اور آپ کا قلم کبھی او کسی حال میں رکا نہیں چلتا رہا ہر قسم کے ابتلاؤں اور مقدمات اور بیماریوں کے دوران میں بھی تصنیف و تالیف کا سلسلہ جاری رہا۔اکثر مخالفین کو آپ اپنے قلم سے خطوط لکھتے تھے اور اشتہارات کا ایک الگ صیغہ تھا مستقل تصانیف ( جو وقتی مسائل کے جواب میں لکھی جاتی تھیں ) تو گویا روز مرہ کا ایک مستقل شعبہ تھا۔پھر ہر۔تحریر کی کاپی اور پروف خود پڑھتے اور آخری پروف تک نئے نکات کا اضافہ فرماتے۔۱۸۹۸ء میں جو اشتہارات وغیرہ شائع ہوئے ان کا ذکر پہلے آچکا ہے مستقل تصانیف میں سے ضرورۃ الامام کا ذکر ہو چکا ، طاعون کے انذار کے سلسلہ میں بعض کم فہم لوگوں نے اعتراض کیا تو آپ نے ایام الصلح میں جواب دیا آپ کا مقصد کبھی مناظرانہ نہ ہوتا تھا بلکہ آپ اظہار حقیقت ایسے رنگ میں کرتے تھے کہ نہ صرف معترض کا جواب ہو بلکہ اس کے ضمن میں متعدد حقائق و معارف قرآن کریم کے بیان فرماتے۔اقیام الصلح نام کیوں رکھا آپ کی تصنیفات میں ایک عجیب بات یہ نظر آتی ہے کہ ہر کتاب کا نام اپنے موضوع کو نمایاں کرتا ہے آپ نے کتاب کا یہ نام رکھنے کی وجہ خود بتائی ہے اور موسوی اور محمدی سلسلہ کی مشابہت کے سلسلہ میں فرماتے ہیں۔اور ایک وجہ تکمیل مشابہت کی یہ بھی ہے کہ سلسلہ موسویہ کی آخری خلافت کے بارے میں توریت میں لکھا تھا کہ وہ سلسلہ مسیح موعود پر ختم ہو گا۔یعنی اس مسیح پر جس کا یہودیوں کو وعدہ دیا گیا تھا کہ وہ اس سلسلہ کے آخر میں چودہ سو برس کی مدت کے سر پر