حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 186
حیات احمد ۱۸۶ جلد پنجم حصہ اول اور تکفیر اور تکذیب سے باز رہے گا۔پھر فرمایا کہ خدا نیکوں کے ساتھ ہوگا اور وہ ان کی مدد پر قادر ہے۔منہ کالے ہو جائیں گے یعنی جو کچھ مقدمہ اٹھانے والوں کی مراد تھی وہ سخت خجالت کے ساتھ اس سے محروم رہیں گے اور جو کچھ بعض ان میں سے کہتے تھے کہ ہم یہ کریں گے اور یہ کریں گے خدا ان کو مغلوب کرے گا اور وہ ایسے شرمندہ ہوں گے کہ مارے ندامت کے مُنہ پر سیا ہی آجائے گی۔اس روز یہ خدا کا نشان ظاہر ہوگا۔اور یہ فتح عظیم ہوگی کیوں کہ خدا مخالفوں کے تمام منصوبوں کو زیر کرے گا اور نہ صرف اس لئے فتح کہ وہ مخالفوں کو مغلوب کرے گا بلکہ یہ اس لئے بھی فتح عظیم ہو گی کہ خدا نے اُس آنے والے دن سے پہلے خبر دے دی ہے۔اور پھر فرمایا کہ تو میرے اسم اعلیٰ کا مظہر ہے یعنی ہمیشہ تجھ کوغلبہ ہوگا اور یہ مسیح موعود کی خاص علامت ہے کہ وہ غالب رہے گا۔اور پھر فرمایا کہ تو میرے پیاروں میں سے ہے میں نے تجھے اپنے لئے چنا تو لوگوں کو کہہ دے کہ میں سب سے پہلا مومن ہوں۔اور یہ پیشگوئی جو اس شان و شوکت کے ساتھ کی گئی تھی ۲۴ فروری ۱۸۹۹ء کو بروز جمعہ پوری ہو گئی۔اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے بعد محمدحسین حاشیہ۔یہ سچ ہے کہ اس نوٹس پر میری طرف سے بھی اس عہد کے ساتھ دستخط ہیں کہ میں پھر محمد حسین کی موت یا ذلت کے لئے کوئی پیشگوئی نہ کروں گا۔مگر یہ ایسے دستخط نہیں ہیں جن سے ہمارے کاروبار میں کچھ بھی حرج ہو بلکہ مدت ہوئی کہ میں کتاب انجام آتھم کے صفحہ اخیر میں بتفریح اشتہار دے چکا ہوں کہ ہم آئندہ ان لوگوں کو مخاطب نہیں کریں گے جب تک خودان کی طرف سے تحریک نہ ہو بلکہ اس بارے میں ایک الہام بھی شائع کر چکا ہوں جو میری کتاب آئینہ کمالات اسلام میں درج ہے اور میں ہمیشہ اس الہام کے بعد محمد حسین سے اعراض کرتا تھا اور اُس کو قابل خطاب نہیں سمجھتا تھا مگر اس کی چند گندی کارروائیوں اور ایسی بد کاروائی کے بعد جو اس نے جعفر زٹلی کے ساتھ مل کر کی تھی مجھے ضروری طور پر اس کے بارے میں کچھ لکھنا پڑا تھا۔مجھے یہ بھی افسوس ہے کہ ان لوگوں نے محض شرارت سے یہ بھی مشہور کیا ہے کہ اب الہام کے شائع کرنے کی ممانعت ہوگئی اور بنسی سے کہا کہ اب الہام کے دروازے بند ہو گئے۔مگر ذرہ حیا کو کام میں لا کر سوچیں کہ اگر الہام کے دروازے بند ہو گئے تھے تو میری بعد کی تالیفات میں کیوں الہام شائع ہوئے۔اسی کتاب کو دیکھیں کہ کیا اس میں الہام کم ہیں ؟ منه