حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 185 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 185

حیات احمد ۱۸۵ جلد پنجم حصہ اول کا پانی جو اس مقدمہ کی بنا تھی خشک ہو گیا اور بات کا فیصلہ ہوا یعنی آئندہ اسی طرح تمہارے حق میں فیصلہ ہوگا اور دشمنوں کا منصوبہ نابود ہو جائے گا۔وہ فیصلہ کیا ہے۔یہ ہے کہ تو پولیس اور محمد حسین کی شکایتوں کے اثر سے سلامت رہے گا۔یعنی سلامتی کے ساتھ الزام سے باہر رہے گا۔یہ خدا کا حکم ہے جو رب رحیم ہے۔یعنی آسمان پر تیری سلامتی اور بریت کا حکم ہو گیا ہے۔اب زمین پر بھی ایسا ہی ہوگا۔اور حکم دیا گیا کہ مجرم اس سے الگ ہوں یعنی مقدمہ میں مغلوب اور نا کام اور نادم رہیں۔ہم آسمان سے اتر کر لڑے یہاں تک کہ دشمن اور اس کے اسباب کاٹے گئے یعنی جن باتوں کی بنیاد پر مقدمہ کھڑا کیا گیا تھا وہ باتیں عدالت میں کائی جائیں گی یعنی قابل اعتبار نہیں رہیں گی اور دشمن بھی کاٹے جائیں گے یعنی مغلوب اور ناکام رہیں گے اور عدالت کے کمرہ سے فتح پا کر نہیں نکلیں گے۔ظاہر ہے کہ پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ میری نسبت تھی کہ اس شخص نے عدالت کے نوٹس کی عہد شکنی کی ہے اور الہام کے ذریعہ سے محمدحسین کو عذاب کی دھمکی دی ہے سو پولیس کی مراد اور خوشی اس بات میں نہ تھی کہ عدالت مجھ کو اس مقدمہ میں بغیر ضمانت اور بغیر سزا کے چھوڑ دے اور پولس نے زور لگانے میں بھی کمی نہیں کی تھی اور خود اُس کا فرض منصبی تھا کہ اپنی پیدا کر دہ بات کو ثبوت تک پہنچاوے۔مگر خدا نے جو دلوں کو جانتا اور حقیقتوں کا واقف ہے پولیس کو اس کی اس مراد اور ارادے سے صاف ناکام رکھا۔اسی طرف اشارہ ہے جو اس الہام نے کیا ہے۔إِنَّاتَـجَـالَـدْنَا فَانْقَطَعَ العَدُوُّ وَأَسْبَابُه۔اس الہام میں خدا تعالیٰ نے یہ جتلایا ہے کہ ہم بھی وکیلوں کی طرح پولیس اور محمد حسین سے لڑیں گے اور آخر فتح ہماری ہوگی اور ہم اُن کے تمام دلائل اور وجوہ اور اسناد اور شہادت کے کاغذات ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دیں گے اور پھر بعد اس کے محمد حسین کے حق میں فرمایا کہ ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا۔یعنی محمد حسین سے اس قسم کے نوٹس پر دستخط کرائے جائیں گے کہ پھر وہ دُشنام دہی