حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 184 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 184

حیات احمد ۱۸۴ جلد پنجم حصہ اوّل پیشگوئی پوری ہوئی۔اور کمرہ سے باہر نکل کر مسٹر برون صاحب نے شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر کو بھی کہا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی اور ان معزز وکلاء کے منہ سے یہ باتیں جو ان کے عہدہ اور شغل سے کچھ مناسبت بھی نہیں رکھتیں اس لئے بے ساختہ نکل گئیں کہ انہوں نے کئی پیشیوں میں بچشم خود مشاہدہ کیا تھا کہ میرے سزا دلانے کے لئے پولیس کی طرف سے ( گونیک نیتی سے ) اور نیز شیخ مذکور کی طرف سے کیسی جان توڑ کوششیں ہو رہی تھیں مگر خدا تعالیٰ نے نہ صرف یہ کیا کہ ان کے تباہ کرنے والے ارادوں سے مجھے بچالیا بلکہ پیش از وقت مجھے خبر دے دی کہ وہ ان ارادوں میں ناکام رہیں گے۔سو اس صریح پیشگوئی کے دیکھنے سے جو اس مقدمہ کے انجام کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوئی ان کے دلوں پر اثر ہوا۔اور وہ پیشگوئی جو حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ میں درج ہے اُس کے الفاظ یہ ہیں۔إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيْنَ هُمْ مُّحْسِنُونَ۔أَنْتَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا۔وَأَنْتَ مَعِى يَا إِبْرَاهِيمُ يَأْتِيْكَ نُصْرَتِي إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ۔يَا أَرْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ غِيْضَ الْمَاءُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ۔سَلَامٌ قَوْلٌ مِّنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ۔وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ۔إِنَّا تَجَالَدُ نَا فَانْقَطَعَ الْعَدُوُّ وَاسْبَابُهُ۔وَيْلٌ لَّهُمُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ يَعُضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ وَيُوْثَقُ۔وَإِنَّ اللَّهَ مَعَ الْأَبْرَارِ۔وَإِنَّهُ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ۔شَاهَتِ الْوُجُوهُ إِنَّهُ مِنْ آيَةِ اللَّهِ وَإِنَّهُ فَتْحٌ عَظِيمٌ۔أَنْتَ اسْمِيَ الْأَعْلَى وَأَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ مَحْبُوبِيْنَ إِخْتَرُ تُكَ لِنَفْسِي قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ۔دیکھو صفہ ۱۲ حقیقت المہدی۔صفحه ترجمہ۔خدا پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے اور تو پرہیز گاروں کے ساتھ ہے۔اور تو میرے ساتھ ہے۔اے ابراہیم ! میری مدد تجھے اس مقدمہ میں پہنچے گی۔میں رحمن ہوں۔اے زمین تو اپنے پانی کو نگل جا۔یعنی خلاف واقعہ اور فتنہ انگیز شکایتوں کو واپس لے لے کہ وہ قبول نہیں کی جائیں گی اور حاکم اُن کا پابند نہیں ہو گا۔سو پانی یعنی شکایتوں