حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 151 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 151

حیات احمد ۱۵۱ جلد پنجم حصہ اول خضوع کا ایسا منظر تھا کہ معلوم ہوتا تھا آسمان سے سکینت کا نزول ہو رہا ہے۔نہایت توجہ کے ساتھ نماز ختم ہوئی اس عرصہ میں کپتان پولیس مطمئن ہو چکا تھا اس نے کہا کہ۔” مجھے آپ کے بیان کے بعد کسی قسم کا شبہ نہیں رہا آپ ایک راستباز اور خدا پرست ہیں آپ نے جو کچھ فرمایا وہی سچ ہے میں سمجھ گیا کہ دشمن غلط رپورٹیں کرتے ہیں مجھے تلاشی لینے کی ضرورت نہیں میں اجازت چاہتا ہوں اور مودبانہ سلام کر کے اپنی پولیس کو لے کر رخصت ہو گیا۔یه مخبری دراصل اس مقدمہ کے لئے فضا پیدا کرنے کی ابتدا تھی فریق مخالف کا خیال تھا که اگر اسی سلسلہ میں وار چل گیا تو اچھا ہے۔لیکن جب اس میں ناکامی ہوئی تو بعد میں ایسے حالات قدرت نے پیدا کر دیئے کہ محمد حسین کا خفیہ رسالہ پکڑا گیا جس پر اسے کفر کا فتویٰ دیا گیا اور اسی سلسلہ میں وہ اشتہار شائع ہوئے اور پیشگوئی بحق محمد حسین پوری ہو گئی۔اور اس نے ایک خیالی خطرہ کا بھوت دیکھا اور میاں محمد بخش نے اسے آلہ کار بنا کر یہ مقدمہ کھڑا کر دیا۔جس کے متعلق او پر کسی قدر تفصیلی واقعات آچکے ہیں یہ بیانات ۵/جنوری۱۸۹۹ء کو بمقام گورداسپور ہوئے۔مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس تاریخ کے بعض اہم امور کا بھی ذکر کر دیا جائے جو میں نے الحکم مورخہ ارجنوری ۱۸۹۹ء میں بطور ڈائری شائع کئے تھے۔میں صرف مقدمہ کے متعلق واقعات بیان کروں گا۔۴ ر جنوری ۱۸۹۹ء کل مقدمہ کی تاریخ ہے اس لئے گورداسپور جانے کے لئے آج ہی مناسب سمجھا گیا تھا بعد نماز صبح حضرت اقدس نے نو آدمیوں کو ساتھ لے جانے کا حکم دیا۔حضور تو پالکی میں بیٹھ کر براہ راست گورداسپور روانہ ہوئے اور باقی مخلصین جن کو حکم ہوا تھا براہ بٹالہ روانہ ہوئے خدا تعالیٰ کا کمال احسان ہے کہ امام صاحب اور خدام حضور بہمہ وجوہ شاداں و فرحاں ہیں۔