حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 112 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 112

حیات احمد ۱۱۲ جلد پنجم حصہ اول کے لئے اس سلسلہ سے فائدہ اٹھا ئیں جس کو خدا تعالیٰ نے محض تمہارے ہی روحانی فائدہ کے لئے قائم کیا ہے۔بالآخر ہم پھر میاں محمد حسین صاحب کو اطلاع دیتے ہیں کہ بدوں کسی قسم کی شرط کے عالی جناب مرزا غلام احمد صاحب اَدَامَ اللَّهُ فُيُوضَهُمُ آپ سے مباہلہ کرنے کے لئے طیار ہیں اگر خدا تعالیٰ کا خوف اور یوم الجزاء پر ایمان ہے اور مرزا صاحب کی تکفیر و تکذیب میں اپنے آپ کو حق پر سمجھتے ہیں تو پھر آؤ اور مرد میدان بن کر مباہلہ کر لو۔ضروری یادداشت ا۔میاں محمد حسین بٹالوی کو اختیار ہوگا کہ اخیر نومبر ۹۸ ء تک کسی وقت منظوری مباہلہ درخواست مطبوعہ یا تحریری بصیغہ رجسٹری ہمارے پاس بھیج دیں۔۲۔ان کی درخواست کے موصولی ہونے کے بعد تین ہفتہ کے اندر کل رو پید انجمن حمایت اسلام لاہور یا اگر وہ چاہیں تو بنگال بنک میں جمع کرادیا جاوے گا۔۔روپیہ جمع کرا دینے کے بعد ایک ہفتہ کے اندر تاریخ مقرر ہوکر بمقام بٹالہ بلا کسی قسم کی شرط کے مباہلہ ہو جاوے گا۔مباہلہ میں میاں محمد حسین کے کامیاب ہونے پر انعام دینے والوں کی فہرست مولوی عبد القادر لود بانوی مولوی حکیم نورالدین صاحب الفنية جماعت لاہور خادمان حضرت اقدس ما مولوی حکیم فضل الدین صاحب بھیر دی ال شیخ یعقوب علی ایڈیٹر الحکم مرزا خدا بخش صاحب جماعت شملہ Л جماعت سیالکوٹ الفنية منشی کرم الہی ریکارڈ کیپر پٹیالہ A حکیم منشی نورمحمد فضل مالک ہمدم صحت لاہور جماعت الہ آباد نامه جماعت بٹالہ نامه