حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 113
حیات احمد الله جلد پنجم حصہ اول مستری احمد الدین بھیرہ جماعت امرتسر نامه حافظ محمد حسین نابینا ڈنگوی کل میزان شیخ یعقوب علی ( تراب) ایڈیٹر الحکم قادیان یا مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۳۹ تا ۲۴۱ طبع بار دوم ) اس اشتہار کے علاوہ حضرت مولوی عبد القادر صاحب لو دہانوی نے ایک خط مولوی محمد حسین صاحب کے نام اس تعلق کی بناء پر لکھا کہ وہ بٹالوی صاحب کے ہم مکتب تھے اس اشتہار اور خط کا کوئی جواب بٹالوی صاحب نے نہ دیا اس پر مکرم مرزا خدا بخش صاحب نے ایک مکتوب مولوی محمد حسین کو لکھا اس لئے کہ مرزا صاحب بھی ایک زمانہ تک ان سے تعلقات رکھتے آئے تھے مگران تحریکوں نے کوئی اثر بٹالوی صاحب پر نہ کیا اور خود تو جواب دیا نہیں مگر ابوالحسن تبتی کے ذریعہ ایک گندہ اشتہار شائع کرایا جس پر ملا محمد بخش جعفر زٹلی نے بھی اپنی طرف سے کچھ یادداشتیں تحریر کیں اشتہار خود بٹالوی صاحب ہی کا تھا مگر ان کو قربانی کا بکرا بنادیا گیا۔ملا محمد بخش جعفر زٹلی اب تو ملا محمد بخش جعفر زٹلی صاحب کے جانے والے شاید چند آدمی ہوں راقم الحروف ان کو ۱۸۹۱ء سے جانتا تھا خود ان کے نام کا حصہ جعفر زٹلی مظہر حقیقت ہے لاہور میں جو لوگ کسی قسم کا پرو پیگنڈہ کرنا چاہتے تھے وہ ملا جعفر زٹلی سے کام لیتے تھے اور اسی نام سے اس نے ایک اخبار بھی رکھا ہوا تھا جو حسب ضرورت شایع ہوتا۔خدائی فیصلہ کا اظہار اسی گندہ اشتہار پر اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس کو بذریعہ الہام آسمانی فیصلہ سے آگاہ فرمایا اور آپ نے ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو حسب ذیل اعلان کیا۔اس اعلان کے ساتھ حضرت نے ابوالحسن تبتی اور جعفر زٹلی کا اشتہار شائع کر دیا مگر میں اس جگہ اسے درج نہیں کرتا۔آخری فیصلہ حقیقت نما ہے۔