حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 535 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 535

حیات احمد ۵۳۵ جلد چهارم سے سمجھا جائے گا۔یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ چاروں مولوی مقابلہ کریں بلکہ جو شخص ان میں سے ڈر کر بھاگ جائے اس نالائق کو جانے دو وہ اس بات پر مہر لگا گیا کہ وہ جھوٹا ہے۔اور گریز کی لعنت اُس کے سر پر ہے اور یہ ضروری ہوگا جو امرغیب ان چاروں میں سے کسی پر ظاہر ہو اُس کو بذریعہ اشتہارات مطبوعہ لوگوں پر ظاہر کر دے اور ان میں سے ایک اشتہار بذریعہ رجسٹری میرے پاس بھیج دے اور جو امر مجھ پر ظاہر ہو جو پہلے ظاہر نہیں کیا گیا۔مجھ پر بھی لازم ہوگا کہ بذریعہ اشتہار اُس کو شائع کروں۔اور ایک ایک اشتہار بذریعہ رجسٹری چاروں صاحبوں کی خدمت میں یا جس قدر ان میں سے مقابلہ پر آویں بھیج دوں۔اس طریق سے روز کے جھگڑے طے ہو جائیں گے۔ہم دونوں فریقوں میں سے جو ملعون ہے اُس کا ملعون ہونا ثابت ہو جائے گا۔اور جو مقرون ہے اس کا مقرون ہونا ثابت ہو جائے گا۔اور اگر امرتسر اور لاہور کے رئیس اس فیصلہ کے لئے مولویان مذکورین کو مستعد کریں تو اُن کی ہمدردی اسلامی قابل شکر گزاری ہوگی۔اور بالخصوص انجمن اسلامیہ کے سکرٹری خان بہادر برکت علی خان صاحب اور انجمن حمایت اسلام کے سکرٹری منشی شمس الدین صاحب اور انجمن نعمانیہ کے سکرٹری منشی تاج الدین صاحب کی خدمت میں اللہ التماس ہے کہ ضرور اس طرف توجہ فرماویں۔ہزاروں مسلمان کا فر سمجھے گئے اور سخت تفرقہ پڑ گیا ہے۔آپ صاحبوں۔کے اصول کچھ ہی ہوں ہمیں اس سے بحث نہیں لیکن آپ صاحبوں کی بڑی مہربانی ہوگی جو آپ مدد دیو ہیں۔والسلام المشتهـ سو مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹ رمئی ۱۸۹۷ء تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۰۹ تا ۱۱۳ مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه۱۰۰ تا ۱۰۲ طبع بار دوم )