حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 534 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 534

حیات احمد ۵۳۴ جلد چهارم کیونکہ اگر خدا نے مجھے جھوٹا کیا تو پھر میں ایسی کتابوں کو پاک اور مقدس خیال نہیں کر سکتا اور نہ صرف اسی قدر بلکہ اپنے موجودہ اعتقاد کے برخلاف یقینی طور پر مجھ لوں گا کہ محمد حسین بٹالوی اور عبدالجبار غزنوی اور عبدالحق غزنوی اور رشید احمد گنگوہی اور محمد حسین کا پیارا دوست محمد بخش جعفر زٹلی اور دوسرا پیارا دوست محمد علی بو پڑی یہ سب اولیاء اللہ اور عباداللہ الصالحین ہیں اور جس قدر ان لوگوں نے مجھے گالیاں دیں اور لعنتیں بھیجیں یہ سب ایسے کام تھے کہ جن سے خدا تعالیٰ اُن پر راضی ہوا اور قرب اور اصطفا اور اجتبا کے مراتب تک ان کو پہنچا دیا۔میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ایسا ہی کروں گا۔اگر خدا کی مرضی مجھے عزت دینے کی نہیں تو میرے پر لعنت ہے اگر میں اس کے برخلاف کروں لیکن اگر تصریحات بالا کی رو سے خدا نے مجھے سچا کر دیا تو چاہیے کہ محمد حسین بٹالوی اور عبد الحق غزنوی اور عبدالجبار غزنوی اور رشید احمد گنگوہی میرے ہاتھ پر تو بہ کریں۔اور میرے دعوی کی تصدیق کر کے میری جماعت میں داخل ہوں تا یہ تفرقہ دور ہو جائے۔اندرونی تفرقہ نے مسلمانوں کو تباہ کر دیا ہے۔یہ خدا کا سیدھا سادھا فیصلہ ہوگا جس میں کسی فریق کی چون چرا پیش نہیں جائے گی۔اس اشتہار کے مخاطب محمد حسین بٹالوی عبدالجبار غزنوی عبدالحق غزنوی رشید احمد گنگوہی ہیں یہ چاروں اپنے تئیں مومن ظاہر کرتے ہیں۔اور مومن خدا کے نزدیک ولی ہوتا ہے اور بہر حال کا فر اور دجال کی نسبت مومن کی دعا جلد قبول ہوتی ہے اسی لئے خدا کے نیک بندے قبولیت دعا سے شناخت کئے جاتے ہیں۔اور اُن دعاؤں کے لئے ضروری نہیں کہ بالمواجہ کی جائیں بلکہ چاہیے کہ فریق مخالف مجھے خاص اشتہار کے ذریعہ سے اطلاع دے کر پھر اپنے گھروں میں دعائیں کرنی شروع کر دیں اور ابتدا سال کا اشتہار کی تاریخ اشاعت ایک سال انگریزی مہینوں کے حساب سے سمجھا جائے گا۔منہ ☆