حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 523
حیات احمد ۵۲۳ جلد چهارم بدلہ دے کیونکہ انسان کو ہر ایک نیکی کے کام کا نیک بدلہ ملے گا۔اب زیادہ الفاظ جمع کرنے کی ضرورت نہیں۔یہی دعا ہے کہ خدا ہماری یہ دعائیں سنے۔والسلام (جلسه و احباب، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۹۰،۲۸۹) پنجاب اور ہندوستان کے مشائخین سے ایک درخواست حضرت اقدس کی تمام زندگی تبلیغ۔اتمام حجت اور اظہارالدین میں گزری ہے اور مختلف طریقوں سے اپنے مسلمان مخالف علماء اور اسلام کے مخالف ادیانِ غیر کے پیشواؤں پر اتمام حجت کیا ان تمام طریقوں میں آپ کے مد نظر جو امر رہا وہ یہ کہ آسمانی فیصلہ سے میرے دعاوی کی حقیقت معلوم کرو۔اسی کتاب میں متعدد مقامات پر مختلف اوقات میں اتمام حجت کا ذکر آچکا ہے۔جب ہر طرح سمجھانے پر بھی مخالف باز نہ آئے تو آپ نے اپنے عصر سعادت کے مدعی اہل اللہ اور مشایخین کو ایک درخواست پیش کی اور ان کو اللہ تعالیٰ کی قسم دی جس پر لبیک کہنا ہر سعید الفطرت کا فرض ہے مگر تعجب ہے کہ ان تمام مدعیوں میں سے کسی کو اس مقابلہ میں آنے کی بھی ہمت نہ ہوئی جس نے ثابت کر دیا کہ ان مدعیاں میں سے کسی کو بھی اللہ تعالیٰ سے مقام قرب حاصل نہیں۔میں اس درخواست کے بعض اقتباس یہاں دیتا ہوں جس سے ظاہر ہوگا کہ حضرت اقدس کا اپنے منجانب اللہ ہونے پر کس قدر یقین تھا اور آپ جانتے تھے کہ جو شخص بھی اللہ تعالیٰ سے آپ کے دعوی کے صدق و کذب کے متعلق اخلاص سے حق کے معلوم کرنے کے لئے دعا کرے گا اس پر آپ کی صداقت کھل جائے گی۔چنانچہ اکثر اہل کشف نے کشوف والہامات کی بنا پر آپ کو قبول کیا آپ فرماتے ہیں۔”اے بزرگان دین و عباد اللہ الصالحین میں اس وقت اللہ جل شانہ کی قسم دے کر ایک ایسی درخواست آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جس پر توجہ کرنا آپ صاحبوں پر رفع فتنہ و فساد کے لئے فرض ہے کیونکہ آپ لوگ فراست اور بصیرت