حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 522
حیات احمد ۵۲۲ جلد چهارم ہند کے دین اور دنیا دونوں کے لئے دعا کرو۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تم سچے دل سے اور روح کے جوش کے ساتھ اور پوری امید کے ساتھ دعا کرو گے تو خدا تمہاری سنے گا۔سو ہم دعا کرتے ہیں اور تم آمین کہو کہ اے قادر توانا جس نے اپنی حکمت اور مصلحت سے اس مُحسنہ ملکہ کے زیر سایہ ایک لمباحصّہ ہماری زندگی کا بسر کرایا اور اس کے ذریعہ سے ہمیں صدہا آفتوں سے بچایا اُس کو بھی آفتوں سے بچا کہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔اے قادر تو انا ! جیسا کہ ہم اُس کے زیر سایہ رہ کر کئی صدموں سے بچائے گئے اس کو بھی صدمات سے بچا کہ کچی بادشاہی اور قدرت اور حکومت تیری ہی ہے۔اے قادر توانا ہم تیری بے انتہا قدرت پر نظر کر کے ایک اور دعا کے لئے تیری جناب میں جرات کرتے ہیں کہ ہماری محسنہ قیصرہ ہند کو مخلوق پرستی کی تاریکی سے چھوڑا کر لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله پر اُس کا خاتمہ کر۔اے عجیب قدرتوں والے! اے عمیق تصرفوں والے! ایسا ہی کر۔یا الہی یہ تمام دعائیں قبول فرما۔تمام جماعت کہے کہ آمین۔اے دوستو ، اے پیارو! خدا کی جناب بڑی قدرتوں والی جناب ہے دعا کے وقت اس سے نومید مت ہو کیونکہ اس ذات میں بے انتہا قدرتیں ہیں اور مخلوق کے ظاہر اور باطن پر اُس کے عجیب تصرف ہیں سو تم نہ منافقوں کی طرح بلکہ سچے دل سے یہ دعائیں کرو۔کیا تم سمجھتے ہو کہ بادشاہوں کے دل خدا کے تصرف سے باہر ہیں؟ نہیں بلکہ ہر ایک امر اُس کے ارادہ کے تابع اور اُس کے ہاتھ کے نیچے ہے۔سو تم اپنی محسنہ قیصرہ ہند کے لئے بچے دل سے دنیا کے آرام بھی چاہو اور عاقبت کے آرام بھی۔اگر وفادار ہو تو راتوں کو اٹھ کر دعائیں کرو۔اور صبح کو اٹھ کر دعائیں کرو۔اور جو لوگ اس بات کے مخالف ہوں اُن کی پرواہ نہ کرو۔چاہیے کہ ہر ایک بات تمہاری صدق اور صفائی سے ہو اور کسی بات میں نفاق کی آمیزش نہ ہو۔تقویٰ اور راستبازی اختیار کرو اور بھلائی کرنے والوں سے سچے دل سے بھلائی چاہو تو تمہیں خدا