حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 445 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 445

حیات احمد ۴۴۵ جلد چهارم ایک پر لعنت پڑگئی اسی وقت خدا سے جتنے قرب اور محبت اور رحم کے تعلقات تھے تمام ٹوٹ گئے اور ایسا شخص شیطان ہو گیا۔اور سیاہ دل اور خدا کا منکر بن گیا اب اگر خدانخواستہ کچھ دنوں تک یسوع پر لعنت پڑ گئی تھی تو اس وقت اس کا خدا تعالیٰ سے ابنیت کا علاقہ اور پیارا بیٹا ہونے کا لقب کیونکر باقی رہ سکتا تھا۔کیونکہ بیٹا ہونا تو ایک طرف خود پیارا ہونا لعنت کے مفہوم کے برخلاف ہے۔خدا کے کسی پیارے کو ایک دم کے لئے بھی شیطان کہنا کسی شیطان کا کام ہے نہ انسان کا۔پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شریف آدمی ایک سیکنڈ کے لئے بھی یسوع کے لئے یہ تمام نام جائز رکھے جو لعنت کی حقیقت اور روح ہیں۔پس اگر جائز نہیں تو دیکھو کہ کفارہ کی تمام عمارت گر گئی اور تثلیثی مذہب ہلاک ہو گیا اور صلیب ٹوٹ گیا۔کیا دنیا میں کوئی ہے جو اس کا جواب دے؟ راقم غلام احمد قادیانی تفسیر انجیل متی ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۳۳ تا ۳۵۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۴۰ تا ۴۲ طبع بار دوم ) کسر صلیب کے لئے آپ نے مختلف حربے ایجاد کئے۔ہندوستان میں جب پادریوں نے اسلام پر حملے شروع کئے تو بعض مسلمانوں نے ان کے مقابلہ کے لئے کوئی دقیقہ باقی نہ رکھا۔ڈاکٹر وزیر خاں مولوی رحمت اللہ صاحب اور امام فن مناظرہ مولوی ابوالمنصور حافظ ولی اللہ وغيرهم رحمھم اللہ تعالیٰ نے اپنے علم و فہم کے موافق منہ توڑ جواب دیا مگر اس قلمی جنگ نے اس حملہ کو روکا نہیں بلکہ بڑھتا گیا۔یہاں تک کہ حضرت اقدس نے اپنے خدا داد علم کلام سے اس جنگ کا خاتمہ کر دیا۔اور عیسائیوں کو مقابلہ کی تاب نہ رہی۔یہاں تک کہ ۱۹۱۲ء میں