حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 446 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 446

حیات احمد ۴۴۶ جلد چهارم چرچ فیلی نامی ولایت کے ایک اخبار نے لکھا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہاری نسل عیسائی رہے تو مرزا غلام احمد ( علیہ الصلوۃ والسلام) کے مقابلہ میں کوئی تحریر نہ کرو۔اس کے جواب میں وہ اتنا مواد پیدا کر دے گا کہ خود تمہاری نسل میں عیسوئیت کے متعلق شکوک پیدا ہو جائیں گے۔‘ میں نے چرچ فیملی کے نوٹ کا مفہوم جو مجھے یادر ہا لکھ دیا۔غرض آپ سے پہلے عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات کا رنگ دوسرا تھا میں تو جب سوچتا ہوں یہ سب کچھ بطور ا رہاص تھا۔آپ کی بعثت کے لئے کہ عیسائیوں نے خطرناک حملے اسلام پر کئے اور مسلمانوں نے ان کی اہمیت کو سمجھ کر مقابلہ میں کمی نہیں کی اس سے ایک بیداری پیدا ہوئی اور آخر مردی از غیب برون آید و کاری بکند کا مصداق نمودار ہو گیا جو ازل سے دجالی فتنہ کو پاش پاش کرنے کے لئے مشیت ایزدی میں مقرر تھا۔یہ ذکر ضمناً آ گیا دراصل میں اس سلسلہ کو بیان کر رہا تھا کہ آپ نے کسر صلیب کے جدید آلات سے مسلح کر دیا انہیں حربوں میں ایک حربہ یہ بھی تھا کہ آپ نے خود عیسائیوں پر یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنی انا جیل کے مفہوم و مطلب کو بھی نہیں سمجھتے۔اس لئے آپ نے انجیل متی کی تفسیر کے لئے ایک اعلان کیا جو ۲۶ جنوری ۱۸۹۶ء کو آپ نے شائع کیا۔جس میں آپ نے فرمایا۔یہ بات ظاہر ہے کہ پادری صاحبوں نے لکھو کہا روپیہ اسلام کی نکتہ چینی میں خرچ بھی کیا مگر پھر بھی ناکام ہی رہے اور بجائے اس کے کہ قرآنی تعلیم میں کوئی عیب نکال سکتے خود محرک اس بات کے ہوئے کہ تا اس پاک کلام کے انوار اور برکات دنیا بہ ظاہر ہوں اس جگہ یہ بھی سوال ہے کہ کیا انہوں نے اب تک کوئی انجیل کی خوبی دکھلائی۔کیا کوئی ایسی تغییر لکھی جس سے انجیل کے اسرار ظاہر ہوتے ہوں۔اس کے جواب میں بافسوس کہنا پڑتا ہے کہ کچھ بھی نہیں جس قدر تفسیروں پر ہمیں نظر پڑی ہے ترجمہ کوئی شخص پردہ غیب سے باہر آئے اور یہ کام کرے۔