حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 371 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 371

حیات احمد اس کا جواب دے سکتا ہے۔جلد چهارم پھر علاوہ اس عزت کے جو مضمون کی خوبی کی وجہ سے عطا ہوئی اسی روز وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی جو اس مضمون کے بارے میں پہلے سے شائع کی گئی تھی یعنی یہ کہ یہی مضمون سب مضمونوں پر غالب آئے گا۔اور وہ اشتہارات تمام مخالفوں کی طرف جلسہ سے پہلے روانہ کئے گئے تھے۔شیخ محمد حسین بطالوی اور مولوی احمد اللہ اور ثناء اللہ وغیرہ کی طرف روانہ ہو چکے تھے۔سو اس روز وہ الہام بھی پورا ہوا اور شہر لاہور میں دھوم مچ گئی کہ نہ صرف مضمون اس شان کا نکلا جس سے اسلام کی فتح ہوئی بلکہ ایک الہامی پیشگوئی بھی پوری ہوگئی۔اس روز ہماری جماعت کے بہادر سپاہی اور اسلام کے معزز رکن حبى فِي الله مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے مضمون کے پڑھنے میں وہ بلاغت فصاحت دکھلائی کہ گویا ہر لفظ میں ان کو روح القدس مدد دے رہا تھا۔“ (ضمیمه رساله انجام آتھم ، روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۰۹ تا ۳۱۶ حاشیه ) جلسہ مذاہب لاہور کے تفصیلات اس جلسہ کی تقریب یہ ہوئی کہ ایک شخص سوامی شوگن چندر نامی قادیان میں مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے آیا۔شکا گو وغیرہ میں ایک مذہبی کا نفرنس ہوئی تھی جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے اپنے اپنے مذہب کے متعلق تقریریں کی تھیں مگر وہ تقریر میں ایک اجمالی رنگ رکھتی تھیں کوئی خاص موضوع مقرر نہ تھا جب اس نے حضرت اقدس سے تبادلہ خیالات کیا تو آپ نے فرمایا موضوع تقریر مخصوص کیا جائے اور ہر مذہب کا نمائندہ اسے اپنے مذہب کی مسلّمہ کتب کی بنا پر پیش کرے اور کسی دوسرے مذہب پر حملہ نہ کیا جاوے۔سوامی شوگن چندر نے آپ کی اس رہنمائی سے فائدہ اٹھا کر دسمبر ۱۸۹۶ء کے آخری ایام میں اس جلسہ مذاہب کے لئے لاہور کا مقام