حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 86
حیات احمد ۸۶ دعوت حق الہامی کیا شک ہے ماننے میں تمہیں اس مسیح کے جس کی مماثلت کو خدا نے بتا دیا حاذق طبیب پاتے ہیں تم یہی خطاب خوبوں کو بھی تو تم نے مسیحا بنا دیا فتح اسلام در اصل ایک دعوت حق تھی چنانچہ آپ نے یہی لکھا کہ فتح اسلام اور خدا تعالیٰ کی تجلی ، خاص کی بشارت اور اس کی پیروی کی راہوں اور اس کی تائید کے طریقوں کے طرف دعوت رَبِّ انْفُخُ رُوحَ بَرَكَةٍ فِي كَلامِي هَذَا وَاجْعَلُ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِ اے ناظرین! عَافَاكُمُ الله فِي الدُّنْيَا وَالدِّيْنِ - آج یہ عاجز ایک مدت مدید کے بعد اس الہی کارخانہ کے بارے میں جو خدا تعالیٰ نے دین اسلام کی حمایت کے لئے میرے سپرد کیا ہے ایک ضروری مضمون کی طرف آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں اور میں اس مضمون میں جہاں تک خدا تعالیٰ نے اپنی طرف سے مجھے تقریر کرنے کا مادہ بخشتا ہے اس سلسلہ کی عظمت اور اس کا رخانہ کی نصرت کی ضرورت آپ صاحبوں پر ظاہر کرنا چاہتا ہوں تا وہ حق تبلیغ جو مجھ پر واجب ہے اس سے سبکدوش ہو جاؤں۔پس اس مضمون کے بیان کرنے میں مجھے اس سے کچھ غرض نہیں کہ اس تحریر کا دلوں پر کیا اثر پڑے گا۔صرف غرض یہ ہے کہ جو بات مجھ پر فرض ہے اور جو پیغام پہنچانا میرے پر قرضہ لازمہ کی طرح ہے وہ جیسا کہ چاہئے مجھ سے ادا ہو جائے خواہ لوگ اس کو بسمع رضا سنیں اور خواہ کراہت اور جلد سوم