حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 59 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 59

حیات احمد ۵۹ اور کسی سے وہ کلام بن نہیں سکتا۔ایسا ہی وہ کتابیں ہیں جو اس عاجز نے تالیف کر کے شائع کی ہیں در حقیقت یہ تمام غیبی مدد کا نتیجہ ہے اور اس عاجز کی استعداد اور لیاقت سے برتر اور شکر کا مقام ہے کہ مولوی صاحب کی اس نکتہ چینی سے ایک پیشگوئی بھی جو براہین میں درج ہے پوری ہوئی، کہ بعض لوگ اس تالیف کو پڑھ کر کہیں گے کہ کتاب اس شخص کی تالیف نہیں بَلْ أَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ أَخَرُوْنَ (دیکھو براہین احمدیہ کا صفحہ ۲۳۹) قولہ سید احمد عرب جن کو میں ثقہ جانتا ہوں وہ مجھ سے بلاواسطہ بیان کرتے تھے کہ میں دو ماہ تک ان کے پاس ان کے معتقدین خاص کے زمرہ میں رہا اور وقتافوقتاً بنظر تجسس و امتحان ہر ایک وقت خاص پر حاضر رہ کر جانچا تو معلوم ہوا کہ در حقیقت ان کے پاس آلات نجوم موجود ہیں وہ اُن سے کام لیتے ہیں۔اقول تَعَالَوْانَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَ كُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ۔میری طرف سے در حقیقت یہی جواب ہے جو میں نے آیات ربانی کے ذریعہ سے لکھ دیا اور مجھے ہرگز یاد نہیں کہ وہ سید احمد صاحب کون بزرگ تھے کہ جو دو ماہ تک میرے پاس رہے۔اس بات کا بار ثبوت مولوی صاحب کے ذمہ ہے کہ ان کو میرے رو برو پیش کریں تا پوچھا جائے کہ انہوں نے کن آلات کو مشاہدہ کیا تھا اور جب میں ابھی تک زندہ موجود ہوں اس حالت میں مولوی صاحب دو ماہ تک آپ ہی دیکھ لیں کسی دوسرے عربی یا عجمی کے توسط کی کیا ضرورت ہے۔قولہ مجھے فقرات الہام پر غور کرنے سے ہرگز یقین نہیں آتا کہ وہ الہام ہیں۔اقول ان لوگوں کو بھی یقین نہیں آیا تھا جن کے حق میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كَذَّبُوا بِالتِنَا كِذَّابًا فرعون کو یقین نہ آیا۔یہودیوں کے فقیہوں فریسیوں کو یقین ال عمران: ۶۲ النبا: ٢٩ جلد سوم