حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 384
حیات احمد ۳۸۴ جلد سوم دیا کہ اس قسم کے جلسوں کا انعقاد بدعت ہے جب پہلا اشتہار آپ کے پاس پہنچا تو آپ نے قیامت کی نشانی کے عنوان سے ایک مفصل اعلان شائع کیا جس میں مولوی رحیم بخش صاحب کے فتوی کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔یہ مفصل اشتہار آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شائع ہو گیا تھا مگر میں کچھ حصہ یہاں درج کر دیتا ہوں کہ مولوی رحیم بخش صاحب کے فتوے کی حقیقت اور اس جلسہ کی اہمیت واضح ہو جاوے۔قیامت کی نشانی قرب قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ایک بڑی نشانی ہے جو اس حدیث سے معلوم ہوتی جو امام بخاری اپنی صحیح میں عبداللہ بن عمرو بن العاص سے لائے ہیں۔اور وہ یہ ہے۔يُقْبَضُ الْعِلْمُ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ عَالِمٌ إِتَّخَذَ النَّاسُ رُءُ وَسًا جُهَّالًا فَسُئِلُوْا فَافْتُوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ فَضَلُّوْا وَأَضَلُّوْا۔یعنی بباعث فوت ہو جانے علماء کے علم فوت ہو جائے گا یہاں تک کہ جب کوئی عالم نہیں ملے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا مقتدا اور سردار قرار دے دیں گے اور مسائل دینی کے دریافت کے لئے اُن کی طرف رجوع کریں گے تب وہ لوگ باعث جہالت اور عدم ملکہ استنباط مسائل خلاف طریق صدق و ثواب فتویٰ دیں گے پس آپ بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔اور پھر ایک اور حدیث میں ہے کہ اس زمانہ کے فتویٰ دینے بقیہ حاشیہ۔دینی فائدہ اٹھانے کا موقع ملے اور ان کے معلومات وسیع ہوں اور خدا تعالیٰ کے فضل و توفیق سے ان کی معرفت ترقی پذیر ہو۔پھر اس کے ضمن میں یہ بھی فوائد ہیں کہ اس ملاقات سے تمام بھائیوں کا تعارف بڑھے گا اور اس جماعت کے تعلقات اخوت استحکام پذیر ہوں گا۔ماسوا اس کے اس جلسہ میں یہ بھی ضروریات میں سے ہے کہ یورپ اور امریکہ کی دینی ہمدردی کے لئے تدابیر حسنہ پیش کی جائیں۔کیونکہ اب یہ ثابت شدہ امر ہے کہ یورپ اور امریکہ کے سعید لوگ اسلام کے قبول کرنے کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔اور اسلام کے تفرقہ مذاہب سے بہت لرزاں اور ہراساں ہیں۔چنانچہ انہیں دنوں میں ایک انگریز کی چٹھی میرے نام آئی۔جس میں لکھا تھا کہ آپ تمام جانداروں پر رحم رکھتے ہیں اور ہم بھی انسان ہیں اور مستحق رحم کیونکہ دین اسلام ہم قبول کر