حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 383 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 383

حیات احمد ۳۸۳ جلد سوم اشاعت دین کے لئے ابتدائی انتظام آپ کی بعثت کی غرض ہی اشاعت اسلام تھی اور اس غرض کے لئے اشتہارات کے ذریعہ مختلف مذاہب کے لیڈروں پر اتمام حجت کیا اب آپ نے ایک مستقل انتظام کی بنیاد رکھی اور اس کے لئے ۲۶ رمئی ۱۸۹۲ء کو ایک اعلان کیا۔جس میں آپ نے فرمایا۔وو اس عاجز کا ارادہ ہے کہ اشاعت دین اسلام کے لئے ایسا احسن انتظام کیا جائے کہ ممالک ہند میں ہر جگہ ہماری طرف سے واعظ و مناظر مقرر ہوں اور بندگانِ خدا کو دعوتِ حق کریں تا حجت اسلام روئے زمین پر پوری ہو۔لیکن اس ضعف اور قلت جماعت کی حالت میں یہ ارادہ پورا نہیں ہو سکتا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۲۶۵ طبع بار دوم ) اس اعلان کے ذریعہ حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی کو آپ نے واعظ مقرر فرمایا اور جماعت میں تحریک چندہ کی۔یہ اعلان آپ کے جذبہ اشاعت اسلام کا مظہر ہے اللہ تعالیٰ نے آج ۱۹۵۲ء میں اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے روئے زمین پر جیسا کہ آپ کا منشا تھا واعظین اور مبشرین کی ایک تبلیغی فوج کام پر لگا دی ہے اور مختلف ممالک میں جماعت کے اپنے دارالتبلیغ بنے ہوئے ہیں۔سالانہ جلسہ کی مخالفت میں نے ۱۸۹۱ء کے واقعات میں بیان کیا ہے کہ آپ نے آئندہ کے لئے دسمبر کے مہینے میں ۲۷ تا ۲۹ کی تاریخیں مقرر کیں بعد میں عملاً ۲۶ ۲۷ ۲۸ مقرر ہوئیں اور اب تک ان تاریخوں میں سالانہ جلسہ منعقد ہوتا ہے۔۱۸۹۲ء کے جلسہ کے متعلق حضرت اقدس نے احباب کی اطلاع کے لئے ایک اعلان نے شائع کیا اس پر لاہور کی مسجد چینیاں کے امام مولوی رحیم بخش نے ایک فتویٰ حاشیہ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد ہذا بخدمت جمیع احباب مخلصین التماس ہے کہ ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ء کو مقام قادیان میں اس عاجز کے محبوں اور / مخلصوں کا ایک جلسہ منعقد ہو گا۔اس جلسہ کے اغراض میں سے بڑی غرض تو یہ ہے کہ تا ہر ایک مخلص کو بالمواجہ