حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 286 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 286

حیات احمد ۲۸۶ جلد سوم بہت اچھا مجھے کتا بیں عنایت کیجئے۔مولوی صاحب کون کونسی کتاب چاہئے۔نعمانی۔جن کتابوں کے نام حضرت اقدس علیہ السلام نے مجھے لکھ کر دیئے تھے وہ میں نے مولوی صاحب کو بتلا دیئے۔مولوی صاحب نے ایک شخص سے کہا کہ یہ کتابیں سب دے دو۔پھر مجھے کہا کہ آپ تکلیف نہ کریں میں اپنے آدمی کے ہاتھ آپ کے مکان پر پہنچا دیتا ہوں۔نعمانی۔مولوی صاحب کی یہ بات سن کر گھبرایا کہ ان کا آدمی کتابیں لے کر جائے گا تو حضرت اقدس علیہ السلام کے مکان پر جائے گا۔تو یہ بھید کھل جائے گا۔میں نے کہا کہ آپ تکلیف نہ کریں ہم دو آدمی ہیں کتابیں لے جائیں گے۔اور راستہ میں سے ایک مزدور کر لیں گے۔مولوی صاحب اچھا آپ کو اختیار ہے۔پس ہم دونوں بمشکل تمام کتابیں لے کر چلے۔راہ میں قلی چار پیسے دے کر لے لیا جب وہ کتا بیں حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں پیش کر دیں تو حضرت اقدس ہنسے اور فرمایا کتا بیں کیونکر ہاتھ آئیں۔ہم دونوں نے سارا واقعہ سنایا۔آپ نے تعجب فرمایا اور خاموش ہو گئے۔