حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 242 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 242

حیات احمد ۲۴۲ کر کے فرمایا ہے کہ آخری زمانہ کی یہودیت دور کرنے کے لئے تجھے عیسی ابن مریم کے رنگ اور کمال میں بھیجا گیا ہے۔سو میں استعارہ کے طور پر ابن مریم موعود ہوں جس کا یہودیت کے زمانہ اور تنصر کے غلبہ میں آنے کا وعدہ تھا جو غربت اور روحانی قوت ، روحانی اسلحہ کے ساتھ ظاہر ہوا۔برخلاف اس غلط خیال اور ظاہری جنگ اور جدل کے جو مسیح ابن مریم کی نسبت مسلمانوں میں پھیل گیا تھا۔سو میرا جنگ روحانی ہے اور میری بادشاہت اس عالم کی نہیں۔دنیا کی حرب و ضرب سے مجھے کچھ کام اور غرض واسطہ نہیں۔میری زندگی ایسی فروتنی اور مسکینی کے ساتھ ہے جو مسیح ابن مریم کو ملی تھی۔میں اس لئے آیا ہوں کہ تا ایمانی فروتنی اور مسکینی اور تقویٰ اور تہذیب اور طہارت کو دوبارہ مسلمانوں میں قائم کروں اور اخلاق فاضلہ کا طریق سکھلاؤں۔اگر مسلمانوں نے مجھے قبول نہ کیا تو مجھے کچھ رنج نہیں کیونکہ مجھ سے پہلے بنی اسرائیل نے بھی مسیح ابن مریم کو قبول نہ کیا تھا لیکن جنہوں نے مجھے قبول نہیں کیا ان کے پاس کوئی عذر نہیں کیونکہ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میرے دعوی کی شرط صحت کو جو وفات مسیح ابن مریم ہے، کامل طور پر تصدیق کرتے ہیں۔قرآن کریم کی تمیں آیتیں حضرت عیسی بن مریم کا فوت ہو جانا بیان کر رہی ہیں۔جیسا کہ کتاب ازالہ اوہام میں مفصل ذکر ہے۔لیکن قرآن کریم میں ایک بھی ایسی آیت نہیں جو عیسی ابن مریم کی زندگی صَرِيْحَةُ الدَّلالت ہو۔اور خدا تعالیٰ نے مجھے وہ آسمانی نشان بخشے ہیں جو اس زمانہ میں کسی دوسرے کو نہیں بخشے گئے۔چنانچہ ان دونوں طور کے دلائل کے بارے میں میں نے ایک مبسوط کتاب ازالہ اوہام نام لکھی ہے جو چھپ کر تیار ہو چکی ہے اور وہ ساٹھ جزو کی کتاب ہے اور بڑے اہتمام سے تیار ہوئی ہے۔اور مع بلز افقط تین روپیہ اس کی قیمت رکھی ہے۔اس کتاب میں بہت سے دلائل کے ساتھ حضرت عیسی ابن مریم کی وفات ثابت کی گئی ہے۔اور اپنے مسیح موعود ہونے کی نسبت بہت سے دلائل بیان کئے گئے ہیں اس کتاب میں بہت سی پیشگوئیاں بھی لکھی ہیں اور بعض دوسرے جلد سوم