حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 48 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 48

حیات احمد ۴۸ جلد دوم حصہ اوّل شروع کے ایام میں۔عرفانی) عرصہ گزرا ہوگا کہ میں نے اس کتاب کے لئے دعا کی کہ لوگ اس کی مدد کی طرف متوجہ ہوں۔تب یہی الہام شدید الکلمات جس کی میں نے ابھی تعریف کی ہے۔ان لفظوں میں ہوا۔( بالفعل نہیں ) اور یہ الہام جب اس خاکسار کو ہوا تو قریب دس یا پندرہ ہندو اور مسلمان لوگوں کے ہوں گے کہ جو قادیان میں اب تک موجود ہیں ( زمانہ تصنیف و طبع براہین۔عرفانی) جن کو اُسی وقت اس الہام سے خبر دی گئی اور پھر اُسی کے مطابق جیسے لوگوں کی طرف سے عدم تو جہی رہی۔وہ حال بھی ان تمام صاحبوں کو بخوبی معلوم ہے۔“ ( براہین احمدیہ ہر چہار حصص صفحہ ۲۲۵۔روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۵۰،۲۴۹) جب پہلے الہام کے بعد جس کو میں ابھی ذکر کر چکا ہوں۔ایک عرصہ گزر گیا۔اور لوگوں کی عدم توجہی سے طرح طرح کی دقتیں پیش آئیں۔اور مشکل حد سے بڑھ گئی۔تو ایک دن قریب مغرب کے خداوند کریم نے یہ الہام کیا۔هُزِ إِلَيْكَ۔۔۔۔۔الآخره (براہین احمدیہ ہر چہار حصص صفحہ ۲۲۵ ، ۲۲۶ - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۵۰ حاشیہ نمبر ) یہ مسرت اور تنگی مشکلات اور موانعات مالی اگر آپ کی راہ میں نہ ہوتے تو براہین احمدیہ کی طبع واشاعت عظیم الشان معجزہ نہ ٹھہرتی۔ان حالات میں آپ نے براہین احمدیہ کو تصنیف فرما نا شروع کیا۔اور مشکلات اشاعت کو خدا تعالیٰ نے خارق عادت طور پر دور کیا۔میں اپنے اپنے مقام پر اُن معاونین کا بھی ذکر کروں گا۔جنہوں نے براہین کی اشاعت کے لئے مدد دی۔اس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ کی تائید ونصرت کے اس خصوص میں مظہر تھے۔براہین کی تصنیف میں حضرت کا طریق عمل براہین احمدیہ کی تصنیف میں حضرت کا طریق عمل یہ تھا کہ آپ ایک مسودہ تحریر فرماتے۔اور اس کی کتابتِ مُبیضہ کے لئے آپ نے میاں شمس الدین صاحب کو ملازم رکھا۔میاں