حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 18
حیات احمد ۱۸ جلد دوم حصہ اوّل تھا اس قطبیت کو اب مخالفوں کے مقابلہ پر بوعدہ انعام کثیر پیش کر کے حجت الاسلام ان پر پوری کی گئی ہے۔اور جس قد ر ا جزا اس خواب کے ابھی تک ظہور میں نہیں آئے ان کے ظہور کا سب کو منتظر رہنا چاہیئے کہ آسمانی باتیں کبھی ٹل نہیں سکتیں صفحہ ۲۵۰“ مجھ کو اس پیشگوئی کے پورا ہونے کی تصریحات اس مقام پر مقصود نہیں ہیں اس کے لئے ایک جدا مقام اس کتاب میں ہو سکتا ہے مگر اصولی طور پر کتاب براہین احمدیہ اس پیشگوئی کا ظہور ہے اور اس وقت اس کا الہامی نام قطبی قرار دیا گیا تھا جو اس کے لاجواب ہونے پر دلالت کرتا ہے اور باوجود یکہ آج اس کی پہلی اشاعت پر پچاس برس یعنی نصف صدی گزری ہے مگر کسی شخص کو یہ ہمت اور حوصلہ نہیں ہوا کہ وہ شرائط مشتہرہ کے موافق اس کے جواب کے لئے میدان میں آیا ہو اور پھر اس کتاب کو پھل کی صورت میں متمثل دکھایا گیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قاشیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دامن میں ڈال دیں اور ایک قاش کے ذریعہ ایک مردہ کے احیاء و بقاء کا معجزہ ظہور میں آیا یہ امر آپ کی مجددیت اور منصب ماموری پر صراحتاً دلالت کرتا ہے اور احیاء اسلام کی بشارت اس میں موجود تھی اور متعدد قاشیں انٹی کے قریب مختلف تصانیف کی صورت بقیہ حاشیہ:۔دے دے گا۔بوجہ منکر انہ اصرار پنڈت دیانند صاحب اور ان کے بعض سیکرٹریوں کے تصنیف ہوئی ہے۔اور نام اس کتاب کا بَرَاهِيْنُ الْأَحْمَدِيَّهِ عَلَى حَقِّيَّةِ كِتَابِ اللَّهِ الْقُرْآنِ وَالنَّبُوَّةِ الْمُحَمَّدِيَّهِ رکھا گیا ہے لیکن بوجہ ضخامت چھپنا اس کتاب کا خریداروں کی مدد پر موقوف ہے۔لہذا یہ اشتہار بہت اطلاع جمله اخوان مومنین و برادران موحدین و طالبانِ راہِ حق و یقین شائع کیا جاتا ہے کہ یہ بہ نیت معاونت اور نصرت دین متین کے اس کتاب کے چندہ میں بحسب توفیق شریک ہوں یا یوں مدد کریں کہ بہ نیت خریداری اس کتاب کے مبلغ پانچ روپیہ جو اصل قیمت اس کتاب کی قرار پائی ہے بطور پیشگی بھیج دیں تا سرمایۂ طبع اس کتاب کا اکٹھا ہو کر بہت جلد چھپنی شروع ہو جائے اور جیسے جیسے چھپتی جائے گی بخدمت جملہ صاحبین جو بہ نیت خریداری چندہ عنایت فرمائیں گے مرسل ہوتی رہے گی۔لیکن واضح رہے کہ جو صاحب بہ نیت خریداری چندہ عنایت فرماویں وہ اپنی درخواست