حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 19
حیات احمد ۱۹ جلد دوم حصہ اوّل میں پوری ہوئیں اور یہ سب تصانیف در اصل اسی مرکز براہین پر متفرع ہیں۔اس طرح پر ایک ایسا واضح اور بین نشان ہے کہ کوئی سلیم الفطرت اور شریف الطبع انسان اس کا انکار نہیں کر سکتا۔اس پیشگوئی کی تصریحات نہایت لذیذ اور فی الحقیقت شہد سے بھی زیادہ شیریں ہیں۔میں اس کتاب کے پڑھنے والوں کو ایک اشارہ بتا دیتا ہوں کہ وہ اس نکتہ کو مدنظر رکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصنیفات اور آپ کے کارناموں کا مطالعہ کریں تو ایک ایک لفظ کی تصدیق واضح الفاظ میں نظر آئے گی مثلاً آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس رؤیا میں ایک زبر دست پہلوان دیکھا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت و مناقب میں لکھا گیا ہے ہم اس حقیقت کو نمایاں دیکھیں گے ایک مقام پر فرماتے ہیں۔پہلوان حضرت رب جلیل بر میان بسته ز شوکت خنجر لے یک طرف حیراں ازُ و شاہان وقت یک طرف مبہوت ہر دانشورے بقیہ حاشیہ:۔خریداری میں بقلم خوش خط اسم مبارک و مفصل پسته و نشان مسکن وضلع وغیرہ کا کہ جس سے بلا ہر ج اجزاء کتاب کے وقتاً فوقتاً ان کی خدمت گرامی میں پہنچتے رہیں ارقام فرما دیں۔مرزا غلام احمد رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب شهر مکرر بڑی شکر گزاری سے لکھا جاتا ہے کہ حضرت مولوی چراغ علی صاحب نائب معتمد مدار المهام دولت آصفیہ حیدر آباد دکن نے بغیر ملاحظہ کسی اشتہار کے خود بخود اپنی کرم ذاتی اور ہمت اور حمایت اور حمیت اسلامیہ سے بوجہ چندہ اس کتاب کے اک نوٹ دس روپیہ کا بھیجا ہے۔حضرت فخر الدولہ جناب نواب مرزا محمد علاء الدین احمد خان صاحب بہادر والی ریاست لوہارو چالیس روپے حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر وزیر اعظم دستور ریاست پٹیالہ پنجاب ۵۰۰ روپے ( منشور محمدی ۲۵ / رجب ۱۳۹۶ھ ) ۲ ابتر جمہ۔وہ خدائے جلیل کی درگاہ کا پہلوان ہے اور اس نے بڑی شان سے کمر میں خنجر باندھ رکھا ہے۔ایک طرف شاہان وقت اُس سے حیران تھے۔دوسری طرف ہر عظمند ششد رتھا۔۲ نوٹ۔یہ اشتہار مجموعہ اشتہارات جلد اصفحہ ۲۳ ۲۴ طبع دوم پر سفیر ہند کے حوالہ سے باختلاف الفاظ مندرج ہے۔